مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی حکومت کے ترجمان علی بہادری جہرمی نے سٹیلائٹ خیام کے بارے میں ایک ٹویٹ کی۔ انہوں نے لکھا کہ سٹیلائٹ خیام کو پائیدار بنانے کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا گیاہے۔
انہوں نے لکھا کہ ایران کے سائنسی ادارے مختلف شعبوں میں اس سٹیلائٹ سے حاصل ہونے والی تصاویر اور ڈیٹا سے فائدہ اٹھائیں گے۔
حکومت ایران کے ترجمان نے اپنی ٹویٹ کے آخر میں اعلان کیا کہ ایرانی ماہرین اور سائنسدانوں کی مدد سے سٹیلائٹ خیام کے مزید تین ماڈل تیار کرنا حکومت کے ایجنڈا میں ہے۔
آپ کا تبصرہ