5 نومبر، 2022، 8:06 PM

خلائی میدان میں ایران کی اہم کامیابی، سیٹلائٹ کیریئر "قائم ایک سو" کا تجربہ کامیاب+ویڈیو

خلائی میدان میں ایران کی اہم کامیابی، سیٹلائٹ کیریئر "قائم ایک سو" کا تجربہ کامیاب+ویڈیو

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے خلائی میدان میں ایک اور اہم کامیابی حاصل کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس فورس کے کمانڈر برگیڈئیر جنرل امیر علی حاجی زادہ اور مسلح افواج کے متعدد عہدیداروں اور اہلکاروں کی موجودگی میں ٹھوس ایندھن والے سیٹلائٹ کیرئیر قائم 100 کو خلا کے ذیلی مدار میں بھیجنے والے اینجن کے پہلے مرحلے کا میاب تجربہ کیا گیا۔

قائم 100 تین مراحل پر مشتمل ٹھوس ایندھن بردار 80 کلوگرام وزنی سیٹلائٹس کو زمین کی سطح سے 500 کلومیٹر دور مدار میں رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مستقبل قریب میں، ایرانی ساختہ سیٹلائٹ'ناہید' کو ٹھوس ایندھن کے سیٹلائٹ کیریئر 'قائم 100' کا استعمال کرتے ہوئے مدار میں رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے اپریل 2020 میں پہلا ایرانی ملٹری سیٹلائٹ نور اول لانچ کیا تھا۔

جبکہ مارچ میں سپاہ پاسدران کی ایرو اسپیس فورس نے اپنا دوسرا مقامی ساختہ فوجی سیٹلائٹ جسے نور-II کا نام دیا گیا زمین کے مدار میں بھیجا۔ مقامی طور پر تیار کردہ سیٹلائٹ کو تین مرحلوں پر مشتمل سیٹلائٹ کیریئر کے ساتھ لانچ کیا گیا، جسے قاصد کا نام دیا گیا۔

News ID 1912998

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha