مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ترکی کے اپنے ہم منصب ہاکان فیدان کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کے دوران دوطرفہ تعلقات، علاقائی مسائل اور امریکہ کے ساتھ ملک کے بالواسطہ مذاکرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے مذکورہ مذاکرات کے حوالے سے ترکی کے تعمیری موقف کو سراہا اور اس سلسلے میں ایران کے اصولی موقف سے آگاہ کیا۔
ہاکان فیدان نے مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی حمایت فراہم کرنے کے لیے ترکی کی آمادگی پر زور دیا۔
اس دوران عراقچی نے ترکی میں ایرانی شہریوں سے متعلق کچھ قونصلر مسائل بھی اٹھائے جس پر ترک وزیر خارجہ نے ان مسائل کی پیروی کی یقین دہانی کرائی۔
آپ کا تبصرہ