30 اپریل، 2025، 2:02 PM

پہلگام حملے سے متعلق بھارتی وزیراعظم کی صدارت میں سی سی ایس اجلاس

پہلگام حملے سے متعلق بھارتی وزیراعظم کی صدارت میں سی سی ایس اجلاس

ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کو ان کی رہائش گاہ پر ہونے والا سکیورٹی سے متعلق کابینہ کمیٹی (سی سی ایس) کا اہم اجلاس ختم ہو گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی نیوز ایجنسی قومی آواز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کو ان کی رہائش گاہ پر ہونے والا سکیورٹی سے متعلق کابینہ کمیٹی (سی سی ایس) کا اہم اجلاس ختم ہو گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، اس اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس کی جائے گی، جس میں سی سی ایس اجلاس میں لیے گئے ممکنہ بڑے فیصلوں کا اعلان متوقع ہے۔

یہ اجلاس 22 اپریل کو جموں و کشمیر کے پہلگام علاقے میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد بلایا گیا تھا، جس میں 26 افراد جان سے گئے تھے۔ اجلاس کا مقصد موجودہ سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لینا اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کرنا تھا۔ سی سی ایس، جو کہ قومی سلامتی سے متعلق فیصلوں کی اعلیٰ ترین باڈی ہے، کی یہ دوسری میٹنگ وزیراعظم کی رہائش گاہ پر بلائی گئی تھی۔

اجلاس میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے شرکت کی۔ سی سی ایس اجلاس کے بعد کابینہ کی سیاسی امور کی کمیٹی (سی سی پی اے) اور اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے) کے اجلاس بھی منعقد ہوئے۔

ذرائع کے مطابق، اجلاس میں پہلگام حملے کا سخت نوٹس لیا گیا اور ممکنہ طور پر پاکستان کے خلاف سخت اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ہندوستان، پہلگام حملے کے تناظر میں پاکستان کے خلاف مزید جارحانہ اقدامات اٹھا سکتا ہے۔ اس سے پہلے 23 اپریل کو ہونے والی سی سی ایس میٹنگ میں بھی حملے کی شدید مذمت کی گئی تھی اور ملک بھر میں سکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا تھا۔

News ID 1932298

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha