مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’مکہ معاہدے‘‘ کے بنیادی ڈھانچے کی تیاری کے لیے اقدامات جاری ہیں اور یہ معاہدہ جلد ہی ان کے ملک کی پارلیمان میں پیش کیا جائے گا۔
ترکی کے صدر نے سعودی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کرنے والی یمنی مجاہدین پر سخت تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہمارا یقین ہے کہ تفرقہ اور انتشار صرف ان شرپسند قوتوں کے مفاد میں ہے جو ہمارے خطے کو خونریزی کا میدان بنانے کے درپے ہیں! ہم سعودی عرب اور اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
رجب طیب اردوغان نے مزید کہا کہ ترکی کا مؤقف، حساس معاملات اور جن اصولوں کی وہ پابندی کرتا ہے، وہ واضح ہیں۔ ہم واقعات کو کبھی بھی نسلی یا فرقہ وارانہ نقطۂ نظر سے نہیں دیکھتے۔ ہم اپنے پورے خطے میں امن و استحکام کا قیام چاہتے ہیں۔ ہم علاقائی ملکیت کی بنیاد پر امن کا دفاع اور اس کے قیام کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔
آپ کا تبصرہ