مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المسیرہ کے حوالے سے عراق کی حزب اللہ بریگیڈز نے ایک بیان میں یمنی عوام کی عزت و کرامت اور جائز حقوق کے تحفظ کے لیے یمن کی دفاعی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے یمنی عوام کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ان کے آقاؤں کو اپنی شکست تسلیم کرکے یمن کا محاصرہ ختم کر دینا چاہیے۔ یہ محاصرہ امریکہ اور اسرائیل کی حمایت اور خطے میں ان کے آلہ کاروں کی مدد سے قائم کیا گیا ہے۔
عراق کی حزب اللہ بریگیڈز نے مزید کہا کہ عراقی عوام اور اسلامی مزاحمت یمن کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بیان میں یمنی عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فتح اور اپنے جائز حقوق کے حصول تک شیطانی قوتوں کے کارندوں اور انسانیت کے دشمنوں کو سزا دینے کا سلسلہ جاری رکھیں۔
آپ کا تبصرہ