مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستانی وزیرِ خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے ایک امریکی قانون کے حوالے سے نئی دہلی کی تشویش کا اظہار کیا، جس کے تحت روس سے توانائی خریدنے والے بعض ممالک کو پابندیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
ہندوستانی وزیرِ خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ انہوں نے روس اور ایران کے خلاف پابندیوں کے قانون کے حوالے سے ہندوستان کے مفادات اور تشویش پر ایک بار پھر زور دیا ہے۔
ان کے مطابق، فریقین نے خلیج فارس اور یوکرائن کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
روبیو نے بھی ایک الگ پیغام میں لکھا کہ امریکہ اور بھارت اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنا رہے ہیں اور ’’علاقائی ترجیحات اور مستقبل کی کثیرالجہتی کوششوں‘‘ کے حوالے سے باہمی رابطہ اور تعاون کر رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ