مہر نیوز ایجنسی کے مطابق غزہ کے بچوں کے قاتل صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو اگلی جمعرات کو آذربائیجان جائیں گے۔
قابل غور ہے کہ ترکی نے آذربائیجان کے دورے پر جانے والے صیہونی وزیراعظم کے طیارے کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی ہے!
آذربائیجان-اسرائیل الائنس (اے آئی اے) کی رپورٹ کے مطابق " نیتن یاہو کا کناف زیون طیارہ 7 مئی کی شام کو آذربائیجان کے دار الحکومت باکو میں لینڈ کرے گا۔"
واضح رہے کہ اسرائیل کے غزہ پر جاری وحشیانہ جرائم کی وجہ سے دنیا بھر میں اس قاتل رژیم کو نفرت کا سامنا ہے، ایسے میں ترکی کے اردگان اور آذر بائیجان کے علی اوف کی قاتل نیتن یاہو کی کاسہ لیسی ان کی فلسطین کاز سے خیانت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
آپ کا تبصرہ