آذربائیجان
-
آذربائیجان کا طبس دھماکے پر ایران سے اظہار تعزیت
آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے ایران کے صوبہ جنوبی خراسان میں کوئلے کی کان کے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور ایرانی حکومت سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
-
ایرانی حملے کا خطرہ، تل ابیب نے آذربائجان اور جارجیا سے فوجیں واپس بلالیں
ایران کی جانب سے جوابی حملے کے پیش نظر اسرائیل نے آذربائجان اور جارجیا سے فوجیوں کو واپس بلا لیا ہے۔
-
آذربائیجان کا سفارت خانہ شہید رئیسی کی سفارتی کوششوں کی وجہ سے کھل گیا، جہرمی
حکومتی ترجمان جہرمی نے کہا ہے کہ شہید رئیسی کی کامیاب سفارت کاری کی وجہ سے آذربائیجان کا سفارت خانہ کھل گیا۔
-
تہران میں آذربائیجان کا سفارتخانہ دوبارہ کھل گیا
آذربائجان کی وزارت خارجہ کے مطابق تہران میں آذربائجان کا سفارت خانہ دوبارہ فعال ہوگیا ہے۔
-
صہیونی حکومت کو موقع دیا جائے تو خطے کا امن خطرے میں پڑجائے گا، مخبر کی الہام علیوف سے ٹیلفونک گفتگو
قائم مقام ایرانی صدر نے آذربائیجان کے صدر ٹیلفونک گفتگو کے دوران کہا کہ اسرائیل نیٹو کا حصہ ہے، بیرونی طاقتوں کو موقع دیا جائے تو قفقاز کے خطے کا امن خطرے میں پڑجائے گا۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ؛
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی؛ شہید راہ خدمت
اسلامی جمہوریہ ایران کے آٹھویں صدر، سید ابراہیم رئیسی نے اپنی شہادت تک قوم کی خدمت کا نعرہ بلند کرتے ہوئے لازوال قربانیاں پیش کیں۔
-
آیت اللہ رئیسی کی شہادت، آذربائیجان کے صدر کا تعزیتی پیغام
آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف نے رہبر معظم انقلاب کے نام ایک پیغام میں ایران کے صدر کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔
-
ایران اور آذربائیجان کے صدور کا مشترکہ سرحدی ڈیم کا افتتاح؛
دونوں ملکوں کی سرحدیں ایک موقع ہیں، رئیسی/ دنیا ہماری دوستی کا مشاہدہ کر رہی ہے، علی اوف
ایران اور آذربائیجان کے صدور کی موجودگی میں "قیز قلعہ سی" ڈیم کا افتتاح کیا گیا جس کے دوران صدر رئیسی نے دونوں ممالک کی سرحدوں کو ایک تعلقات میں وسعت کا ایک موقع اور فرصت قرار دیا جب کہ علی اوف نے دونوں ممالک کے باہمی تعاون اور حمایت پر زور دیا۔
-
قزقلاسی ڈیم کے افتتاح کے موقع پر صدر رئیسی کی آذربائجانی ہم منصب سے ملاقات
ایرانی صوبے مشرقی آذربائجان میں ڈیم کی افتتاحی تقریب میں ایران اور آذربائجان کے سربراہان مملکت نے شرکت کی۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ؛
ایران: پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں عوام کی پرجوش شرکت+ ویڈیو،تصاویر
ایران میں پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا آغاز ملک کے 15 صوبوں کے عوام کی پرجوش شرکت سے ہوا۔
-
ایران، چین اور روس کی بحری مشقیں منگل سے شروع ہوں گی
ایران، چین اور روس کی بحری افواج کا 2024 میرین سیکیورٹی بیلٹ نیول وار گیم کا اہم مرحلہ منگل کو بحر ہند میں شروع ہوگا۔
-
غزہ میں جرائم کا تسلسل اور عرب ممالک کی بے عملی!
اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس میں ایرانی وزیر خارجہ نے مسئلہ فلسطین کی حمایت میں رکن ممالک کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر زور دیا۔
-
14 سال بعد ایرانی صدر الجزائر کا دورہ کریں گے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی اپنے الجزائر کے ہم منصب عبدالمجید تبون کی سرکاری دعوت پر ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ الجزائر کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
-
ایران نے کن ممالک کے لئے ویزے کی شرط ختم کر دی؟
ایران کے سفر کے لیے 33 ممالک کے لئے ویزے کی شرط ختم ہونے کے بعد سیاحت کی ترقی اور خوشحالی کے نئے موسم کا آغاز ہوگا جس سے ایرانو فوبیا کے خاتمے میں مدد ملے گی۔
-
ایران پابندیوں کے شکار ممالک کا باہمی اتحاد قائم کرنا چاہتا ہے، ایرانی وزیر خارجہ
ایران کے وزیر خارجہ نے یکطرفہ پابندیوں سے نمٹنے کے لیے ایران اور روس کے درمیان مشترکہ اعلامیے پر دستخط کو تہران کے مغربی پابندیوں کے شکار ممالک کی یونین بنانے کی راہ میں ایک قدم قرار دیا۔
-
ایران کے مذہبی شہر قم میں اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی احتجاجی مظاہرہ
اسرائیل سے جنگ کے لیے فلسطین جانے کے لیے آمادہ جوانوں کا ایک بین الاقوامی اجتماع حضرت معصومہ (س) کے روضہ مبارک میں منعقد ہوا جس میں دنیا بھر سے 100 قومیتوں کے نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
-
قفقاز میں کشیدگی کے بجائے امن و آشتی کو فروغ دینا ہوگا، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر کے معاون خصوصی کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اب سے اس خطے (قفقاز) میں کشیدگی کی زبان کے بجائے امن و سلامتی کی زبان میں بات کرنا چاہئے۔
-
آذربائیجان کا کاراباخ میں فوجی آپریشن، آرمینیائی ذرائع
آرمینیا کے میڈیا نے خبر دی ہے کہ آذربائیجان کی افواج نے کاراباخ کے علاقے کے مرکز "خانکندی" شہر پر گولہ باری کی۔
-
ایران اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ
جمہوریہ آذربائیجان کے ذرائع ابلاغ نے ایران اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کی خبر دی ہے۔
-
ایرانی آرمی چیف نے آذربائیجان کی سرحد پر فوجی دستے بھیجنے کی تردید کر دی، عسکری ذرائع
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے آذربائیجان کے وزیر دفاع کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات میں اس ملک کی سرحد پر فوجی دستوں کی تعیناتی کو مسترد کردیا۔
-
ایران کے قفقاز پر کشیدگی بارے آذربائجان کو انتباہ سے متعلق ذرائع ابلاغ کا دعوی
کاراباخ کے علاقے اور قفقاز میں کشیدگی میں اضافے کے ساتھ ہی، سوشل میڈیا پر بعض خبری ذرائع نے ایران کی جانب سے آذربائیجان کو ایک سنجیدہ پیغام بھیجنے کی خبر شائع کی ہے۔
-
آرمینیا کا آذربائیجان پر سرحدی کشیدگی کا الزام
آرمینیا کے وزیر اعظم نے آذربائیجان کی فوج پر کشیدگی پیدا کرنے والی نقل و حرکت اور مشترکہ سرحد پر فوج تعینات کرنے کا الزام لگایا۔
-
ایران کے آذربائیجان کے ساتھ سرحدی مسائل نہیں، ایرانی آرمی چیف
تبریز: ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھی ہمسائیگی اور تعلقات کی ترقی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان کے ساتھ ہمارے تعلقات میں پیش رفت آرہی ہے اور ہمیں سرحدی مسائل کے حوالے سے کوئی پریشانی نہیں۔
-
مغربی آذربائیجان میں غدیر کی رونقیں دوبالا، اہل سنت برادران کا جوش و خروش دیدنی
مغربی آذربائیجان کے باسیوں نے عید غدیر کی مختلف تقریبات کا اہتمام کرکے امام علی (ع) سے والہانہ عقیدت کا اظہار کیا۔
-
ایران کے خلاف آذربائیجان کی سرزمین استعمال ہونے نہیں دیں گے، الہام علی اوف
آذربائیجان کے صدر نے کہا کہ ان کا ملک کبھی بھی اپنی سرزمین سے خطے اور ایران کے لیے خطرہ پیدا نہیں ہونے دے گا اور خطے میں نقل و حمل کی راہداریوں سے متعلق رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
-
صوبہ مشرقی آذربائیجان کے عوام کی رہبر معظم انقلاب سے ملاقات
تبریز کے عوام کے 29 بہمن 1356(18 فروری 1978) کے تاریخی قیام کی سالگرہ کی آمد پر مشرقی آذربائیجان کے عوام کی ایک بڑی تعداد آج بدھ کے دن تہران کے حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔
-
تبریز کے عوام کے 18 فروری کے تاریخی قیام کی سالگرہ کی مناسبت سے؛
صوبہ مشرقی آذربائیجان کے عوام کی رہبر معظم انقلاب سے ملاقات
18 فروری 1978 کو تبریز کے عوام کے تاریخی قیام کی سالگرہ کی آمد پر مشرقی آذربائیجان کے عوام کی ایک بڑی تعداد آج بدھ کے دن رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کر رہی ہے۔
-
آذربائیجان کے سفیر کا ایران کے وزیر خارجہ سے اظہار تشکر
ایران میں آذربائیجان کے سفیر نے آذری سفارت خانے پر حملے میں زخمیوں کی عیادت کرنے پر ایران کے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔
-
ایرانی صدر کا آذربائیجان کے سفارت خانے پر مسلح حملے کی تحقیقات کا حکم
سیاسی امور کے نائب صدر نے کہا کہ صدر مملکت نے تہران میں آذربائیجان کے سفارت خانے پر مسلح حملے کی مذمت کرتے ہوئے عدالتی اور پولیس حکام کو معاملے کی مکمل تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔
-
آذربائیجان کے سفارت خانے میں ہونے والا واقعہ کوئی منظم دہشت گردانہ کارروائی نہیں، ایرانی وزیر خارجہ
ایران کے وزیر خارجہ نے جمہوریہ آذربائیجان کے سفارت خانے کے حادثے میں زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے کہا کہ یہ منظم دہشت گردی کا واقعہ نہیں تھا۔