مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی حکومت کے ترجمان علی بہادری جہرمی نے کہا کہ تہران میں آذربائیجان کا سفارت خانہ دوبارہ کھل گیا ہے۔
انہوں نے ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ تہران میں پڑوسی ملک کا سفارت خانہ دوبارہ کھلنے میں شہید صدر رئیسی کی کوششوں کا عمل دخل ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہید رئیسی نے مسلسل معاملے کی نگرانی کی اور سفارت سطح پر کوششیں جاری رکھیں۔
جہرمی نے مزید کہا کہ گذشتہ 50 دنوں کے دوران قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر نے بھی شہید رئیسی کا مشن جاری رکھا۔ آخری مرحلے تک حکومت شہید رئیسی کی راہ کو جاری رکھے گی۔
آپ کا تبصرہ