2 اپریل، 2025، 4:36 PM

اسرائیل کا اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے کیمپ پر حملہ، 19 فلسطینی شہید+ ویڈیو

اسرائیل کا اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے کیمپ پر حملہ، 19 فلسطینی شہید+ ویڈیو

صیہونی رژیم کے اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی کے پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملے میں 19 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کے علاقے جبالیہ میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورک ایجنسی (UNRWA) کے کیمپ پر صہیونی حملے میں9 بچوں سمیت کم سے کم 19 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ صیہونی رژیم اپنی تازہ جارحیت کے دوران اقوام متحدہ کے ریفیوجی کیمپ میں پناہ لینے والے نہتے فلسطینیوں کو بھی نشانہ بنا رہی ہے جب کہ نام نہاد عالمی برادری اور سلامتی کونسل نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

News ID 1931566

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha