مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر حمید رضا بابائی نے ازبکستان میں ایشیائی پارلیمانوں کے 150ویں اجلاس کے موقع پر آرمینیا کے اپنے ہم منصب ہاکوب آرشاکیان سے ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں ایران اور آرمینیا کے تعلقات بہت اچھے رہے ہیں تاہم مزید وسعت کی گنجائش ہے، جس کے لئے دونوں ممالک کو مشترکہ اقدامات کرنے ہوں گے۔
بابائی نے مزید کہا کہ گزشتہ برسوں میں ایران نے آرمینیائی حکومت اور قوم کے حقوق کے دفاع کی کوشش کی جسے بعض ممالک نے پسند نہیں کیا لیکن ہم حق کی بنیاد پر کام کرتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہم سرحدوں کی تبدیلی اور خطے میں بیرونی مداخلت کے مخالف ہیں، ہمارے آرمینیا کے ساتھ مشترکہ مفادات ہیں، دونوں ممالک کو راہداری کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔
اس ملاقات میں آرمینیا کے ڈپٹی اسپیکر نے ایران کو ایشیائی ممالک کا گیٹ وے قرار دیتے ہوئے کہا کہ خوش قسمتی سے دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات ہیں اور موجودہ حالات میں آرمینیائی نسل کے لوگ ایران میں امن و سکون کے ساتھ رہتے ہیں اور ہم آپ کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے فلسطین کی آزادی اور خود مختار ریاست کی تشکیل کی حمایت کرتے ہوئے کہا: ہمیں امید ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوں گے کیونکہ خطے کو امن و استحکام کی ضرورت ہے۔
آپ کا تبصرہ