مہرنیوز
-
تہران میں عید غدیر کی تقریبات، ذوالفقار علی کے عنوان سے شاندار جشن
ایران کے دارالحکومت تہران میں عید غدیر کے موقع پر عظیم الشان جشن منعقد ہونے جا رہا ہے، جو کہ حالیہ صہیونی جارحیت اور ایران کے جوابی آپریشن "وعدہ صادق 3" کے پس منظر میں غیر معمولی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔
-
قم، شہریوں کا صیہونی جارحیت کے خلاف احتجاجی مارچ، فضا مرگ بر اسرائیل سے گونج اٹھی+ویڈیو
ایران کے مذہبی شہر قم کے انقلابی عوام نے نماز جمعہ کے بعد صیہونی رژیم کی وحشیانہ جارحیت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔
-
ایرانی حکومت کا خصوصی اجلاس، صدر پزشکیان جلد ہی خطاب کریں گے
ایران پر اسرائیلی حکومت کے حملے کے بعد حکومتی کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، صدر پزشکیان جلد عوام سے خطاب کریں گے۔
-
ایران کی نطنز ایٹمی تنصیب پر حملے میں کسی جانی نقصان اور جوہری آلودگی کی تردید
اصفہان کے سکیورٹی امور کے سربراہ نے کہا کہ صہیونی حکومت کے نطنز ایٹمی تنصیب پر حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور کسی قسم کی ایٹمی یا تابکار آلودگی کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
-
بعض کمانڈروں کی شہادت کی خبریں بے بنیاد اور صیہونی میڈیا وار کا حصہ ہیں، ذرائع
سپاہ پاسداران کے بعض کمانڈروں کی شہادت کے بارے میں خبریں دشمن کی میڈا وار کا حصہ ہیں۔
-
ایران نے تیسرے ایٹمی مرکز کا آغاز کر دیا، جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ کا اعلان
ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک نے ایک نیا محفوظ اور ناقابل رسائی ایٹمی مرکز فعال کر لیا ہے جہاں یورینیم کی افزودگی کا عمل سینٹریفیوجز کی تنصیب مکمل ہوتے ہی شروع کر دیا جائے گا۔
-
عراق کا امریکی سفارت خانے کے اقدامات سے متعلق خبروں پر ردعمل
عراق کی مسلح افواج کے ترجمان نے بغداد میں امریکی سفارتخانے کے عملے کی تعداد میں کمی کرنے کے حوالے سے جاری خبروں پر وضاحت کی۔
-
بھارت میں مسافر طیارے کے حادثے کی نئی تفصیلات سامنے آگئیں+ ویڈیو
بھارت کے احمد آباد ائرپورٹ پر حادثے کا شکار ہونے والے بوئنگ 787 طیارے میں سوار مسافروں کی تعداد 242 سے 290 کے درمیان بتائی گئی ہے۔
-
آج خاموشی اور کل غزہ کے محاصرے کو توڑیں گے، انسانی حقوق کے کارکن کا اعلان
تیونس کے فلسطینی حقوق کے حامی اتحاد کے سربراہ نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی کا کاروان عوامی ریلیوں اور اجتماعات کا نتیجہ ہے جس میں تونس کے تمام سیاسی، مذہبی اور سماجی حلقے شامل ہیں۔
-
غزہ میں امریکی انسانی امدادی ادارہ؛ بھیڑ کی کھال میں بھیڑیا
غزہ میں امریکی-اسرائیلی امدادی مراکز بھوک سے تڑپنے والے فلسطینیوں کے لیے موت کا کنواں بن چکے ہیں۔ جہاں بھوک سے نڈھال لوگ جب امداد کے لیے ان مراکز کا رخ کرتے ہیں تو اسرائیلی فوج انہیں گولیوں سے بھون دیتی ہے!
-
اسرائیلی ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے، فلسطینی مزاحمت کا انتباہ
فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غداروں اور اسرائیلی ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔
-
غدیر خم، ولایت کی بنیاد پر اسلامی ریاست کی تشکیل کا اعلان ہے، امام جمعہ گشول
غدیر خم میں پیغمبر اکرم (ص) کا سب سے اہم فریضہ ائمہ معصومین (ع) کی ولایت پر مبنی اسلامی ریاست کی تشکیل کے مسئلے کی وضاحت کرنا تھا تاکہ مختلف سماجی اور حکومتی ڈھانچوں میں اسلام کے احکام کو نافذ کیا جاسکے اور یہ نظام لوگوں کے درمیان رواج پا سکے۔
-
غدیر وفائے عہد الہی کی منزل، اہم دینی روایت کا احیاء ضروری
متعدد روایات کے مطابق غدیر کے دن کھانا کھلانے کا زیادہ ثواب ہے اور علماء کا کہنا ہے کہ معاشرے میں اس اہم روایت کی ترویج ہونی چاہیے۔
-
یزد کے پیروان ولایت کا جوش ایمان دیدنی؛ عید غدیر کی یاد میں 500 شاندار تقریبات ہوں گی
ایران کے صوبہ یزد کے اسلامی تبلیغی مرکز کے ڈائریکٹر نے کہا: یزد کے پیروان ولایت پانچ سو تقریبات کے ذریعے عید غدیر کا استقبال کریں گے۔
-
غزہ کی مزاحمت کا جوابی آپریشن، متعدد صیہونی ہلاک اور زخمی
صہیونی ذرائع ابلاغ نے فلسطینی مزاحمت کی انتقامی کاروائی میں غزہ میں متعدد فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی تصدیق کی۔
-
اسلامی کونسل عراق کے ترجمان کی مہر نیوز سے گفتگو:
امام خمینی وحدت بخش پیغام کے حامل ایک سیاسی مفکر تھے
عراق کی اعلیٰ اسلامی کونسل کے ترجمان نے کہا کہ امام خمینی نہ صرف ایک مرجع تقلید تھے بلکہ ایک سیاسی مفکر بھی تھے جنہوں نے اسلامی فقہ کو انفرادیت سے نکال کر ایک مسلمان کی زندگی کے جامع فریم ورک میں بدل دیا۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ؛
امام خمینی (رح) کی شخصیت کے بارے میں اہل سنت علماء کے تاثرات
ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے اہل سنت علماء نے امام خمینی (رح) کو ملک میں اسلامی اتحاد کے بانی کے طور پر یاد کیا جنہوں نے عوام کو وقار، آزادی اور طاقت عطا کی۔
-
ایٹمی افزودگی مسترد ہونے کی صورت میں کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ ہم کسی بھی حالت میں اپنے ہم وطنوں کو مایوس نہیں کریں گے جنہوں نے اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کرتے ہوئے یہ کامیابی حاصل کی، ایٹمی افزودگی مسترد ہونے کی صورت میں کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔
-
ایران میں یمن کے ثقافتی امور کے خصوصی نمائندے کی مہر نیوز سے گفتگو:
مسئلہ فلسطین یمن کی رگوں میں لہو بن کر دوڑ رہا ہے، فلسطین کی حمایت ایمان کا حصہ ہے
یمن کی انصار اللہ کے خصوصی نمائندے نے کہا کہ مسئلہ فلسطین یمن کے عوام کی رگوں میں لہو بن کر دوڑ رہا ہے اور جب تک فلسطین کو تمام غاصبوں کے چنگل سے آزاد نہیں کیا جاتا وہ اس سے دستبردار نہیں ہوسکتے۔
-
مشہد سے کربلاء کے لئے طویل ترین اربعین مارچ کا آغاز، کاروانِ انصار الحسین روانہ
مشہد کے کاروانِ انصار الحسین (ع) نے کربلاء کے لئے سالانہ مشی کے اپنے 24ویں دور کا آغاز حرم امام رضا ع کی زیارت سے کیا۔
-
بدعنوانی کے خلاف جنگ کی شرط یہ ہے کہ حکام بدعنوانی کے عوامل سے دور ہوں، رہبر معظم انقلاب
رہبر معظم انقلاب نے ملک کے صوبائی گورنروں سے ملاقات میں بدعنوانی کے خلاف جد و جہد کو نہایت ضروری قرار دیا۔
-
پاک ایران اعلی سطحی وفود کا مشترکہ اجلاس، دوطرفہ تعلقات کی توسیع پر اتفاق
تہران میں پاکستان اور ایران کے اعلی سطحی وفود کے درمیان اجلاس میں دوطرفہ تعلقات سمیت اقتصادی، ثقافتی اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
-
یمنی حملوں کا خوف، اطالوی اور ہسپانوی ایئر لائنز نے تل ابیب کے لیے پروازیں منسوخ کر دیں
اطالوی اور ہسپانوی ایئر لائنز نے یمنی حملوں کے باعث بن گورین ایئرپورٹ کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کر دیں
-
عراق کے خلاف جاری امریکی صیہونی منصوبوں کا مقابلہ کرنا ہوگا، سیاسی رہنما
عراقی حکومت کی حلیف جماعت ایک نے رکن ملک میں امریکی فوج کی مشکوک نقل و حرکت سے خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ شہید قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کے خون کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔"
-
مزاحمت باقی رہے گی، ہم ہرگز ہتھیار نہیں ڈالیں گے، شیخ نعیم قاسم
حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے لبنانی مزاحمت اور آزادی کی پچیسویں سالگرہ کے موقع پر اپنے خطاب میں مزاحمت کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
-
ایران کی عسکری ڈاکٹرائن میں جوہری ہتھیاروں کے لئے کوئی جگہ نہیں، نائب صدر
ایران کے نائب صدر نے کہا ہے کہ ملک کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پرامن ہے اور قومی دفاعی حکمت عملی میں جوہری ہتھیاروں کی کوئی جگہ نہیں۔
-
حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم آج رات خطاب کریں گے
حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل آج رات جنوبی لبنان کی آزادی کی سالگرہ کے موقع پر خطاب کریں گے۔
-
سابق امریکی صدر 18 ماہ سے زیادہ زندہ نہیں رہیں گے، ڈاکٹروں کی پیشین گوئی
ڈاکٹروں کی پیشین گوئی کے مطابق کینسر کے مرض میں مبتلا سابق امریکی صدر ممکنہ طور پر چند ماہ سے زیادہ زندہ نہیں رہیں گے۔
-
واشنگٹن فائرنگ واقعے کی تفصیلات؛ ایف بی آئی فیلڈ آفس کے قریب کیا واقعہ پیش آیا؟
خبر رساں ادارے روئٹرز نے بتایا ہے کہ واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کے عملے پر فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
-
شہید رئیسی لوگوں کے لئے محبوب کیوں ہیں؟
جذبہ جہاد، انصاف پسندی، عوام دوستی، بدعنوانی کے خلاف سخت اقدام، کام میں خلوص، مسائل کے مقابلے میں ہمت نہ ہارنا، بیک وقت تعامل اور وقار کی پاسداری اور ماتحت اہلکاروں کی محتاط نگرانی شہید رئیسی کی مقبولیت کی چند خصوصیات ہیں۔