25 مئی، 2025، 7:40 PM

ایران کی عسکری ڈاکٹرائن میں جوہری ہتھیاروں کے لئے کوئی جگہ نہیں، نائب صدر

ایران کی عسکری ڈاکٹرائن میں جوہری ہتھیاروں کے لئے کوئی جگہ نہیں، نائب صدر

ایران کے نائب صدر نے کہا ہے کہ ملک کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پرامن ہے اور قومی دفاعی حکمت عملی میں جوہری ہتھیاروں کی کوئی جگہ نہیں۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا کہ ایران نے کبھی بھی غیر پرامن ایٹمی سرگرمیاں انجام نہیں دیں اور وہ اس موقف کو برقرار رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا جوہری نظریہ واضح طور پر نیوکلئیر ہتھیاروں کے استعمال کو  مسترد کرتا ہے۔

 نائب صدر نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری بالواسطہ مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب مذاکرات کے لیے فریقین کے درمیان باہمی احترام اور برابری کی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہے لیکن جہاں ایک طرف اپنے مطالبات کو غیر منصفانہ طریقے سے مسلط کرنے کی کوشش کرے تو پھر وہ مذاکرات کو قبول نہیں کرے گا۔

 رضا عارف نے امید ظاہر کی کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان بالواسطہ مذاکرات سے پابندیاں اٹھانے سمیت مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ایران بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ اتحاد اور تعمیری روابط کو فروغ دیتے ہوئے محاذ آرائی سے گریز کر رہا ہے اور سفارت کاری کے لیے پرعزم ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جمعے کے روز روم میں امریکی صدر کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ سٹیو وٹکوف کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے پانچویں دور  قیادت کی۔

اب تک مذاکرات کے تین دور عمان کے شہر مسقط میں جب کہ دو اٹلی کے شہر روم میں ہو چکے ہیں۔ بالواسطہ مذاکرات عمان کی ثالثی میں انجام پا رہے ہیں

News ID 1932943

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha