جوہری مذاکرات
-
آبنائے ہرمز کا مسئلہ 14 نکاتی ایجنڈے میں زیر بحث موضوعات میں سے ایک ہے، بقائی
ایرانی وزارتِ خارجہ اور مذاکراتی ٹیم کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف کے دورے کا مقصد ایران اور امریکہ کے درمیان پیغامات کا تبادلہ کرنا تھا۔
-
ہم امریکہ سے کوئی رعایت نہیں مانگتے، صرف اپنے حقوق کا مطالبہ کرتے ہیں، ایرانی ترجمان وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران امریکہ سے کسی قسم کی خصوصی رعایت یا امتیاز کا خواہاں نہیں، بلکہ صرف اپنے قانونی اور جائز حقوق کے حصول پر زور دیتا ہے۔
-
این پی ٹی کے تحت ایران کے جوہری حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ایرانی وزارت خارجہ
ایران نے واضح کیا ہے کہ جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے این پی ٹی کے تحت یورینیم افزودگی کا حق ناقابل مذاکرات ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
-
امن کیلئے سنجیدہ نہیں اور ایران پر الزام تراشی کا ایک کھیل کھیل رہا ہے، ایرانی وزارتِ خارجہ
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے واضح کیا ہے کہ ایران کا فی الحال امریکا کے ساتھ کسی نئے مذاکراتی دور کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
-
ایران اور عمان کے وزرائےخارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو، خطے میں امن کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور
ایرانی وزیر خارجہ نے عمان کے ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو میں خطے کی صورتحال، جنگ بندی اور ایران امریکہ مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
-
ایران امریکا مذاکرات کا اگلا دور جلد متوقع ہے، پاکستانی وزیر دفاع
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایران امریکا مذاکرات کا اگلا دور جلد متوقع ہے، مثبت پیش رفت سامنے آ رہی ہے۔
-
مخالف فریق مذاکرات کے اس دور میں ایرانی وفد کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا, ڈاکٹر قالیباف
انہوں نے کہا ہےکہ " فریق مخالف بالآخر مذاکرات کے اس دور میں ایرانی وفد کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
-
جنیوا مذاکرات: فریقین کے رویے میں سنجیدگی نمایاں/پیر سے فنی کام شروع ہوگا، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ بعض معاملات میں معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:
جنیوا مذاکرات پر عالمی میڈیا کا محتاط ردعمل، بنیادی اختلافات حل کرنے پر تاکید
عالمی میڈیا نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری بالواسطہ مذاکرات محتاط تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنیادی اختلافات کے حل کے بغیر مذاکرات میں کسی بڑی پیش رفت کا امکان محدود دکھائی دیتا ہے۔
-
ایران کی امریکا کو پیش کردہ تجاویز کی تفصیلات سامنے آگئیں
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران نے جاری مذاکرات میں اپنے جوہری حقوق کے تحفظ اور پابندیوں کے خاتمے سے متعلق تجاویز پیش کی ہیں۔
-
ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات
ملاقات میں ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی کا انحصار دوسرے فریق کی سنجیدگی اور یکساں مؤقف پر ہے۔
-
امریکہ جوہری تخفیف اسلحہ کے متعلق اپنی ذمہ داریاں درست انجام دے، چینی وزارت خارجہ
چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا جوہری تخفیف اسلحہ کے معاملے میں اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرے۔
-
صرف سفارتکاری کو ترجیح دی گئی تو ایران-امریکہ معاہدہ قریب ہے، عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر سفارتکاری کو ترجیح دی جائے تو امریکا کے ساتھ جوہری معاہدہ ممکن ہے۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:
مزاحمت، مذاکرات اور طاقت کا توازن: ایران نے امریکی دباؤ کو مسترد کردیا
واشنگٹن کے بڑھتے ہوئے فوجی اور سیاسی دباؤ کے باوجود تہران نے واضح کردیا ہے کہ وہ کسی صورت سرنڈر نہیں کرے گا اور مذاکرات کو اپنی شرائط اور قومی مفادات کے مطابق آگے بڑھائے گا۔
-
جنیوا میں امریکہ اور روس کے درمیان اہم جوہری مذاکرات
امریکہ اور روس کے وفود کے درمیان جنیوا میں ممکنہ کثیر فریقی جوہری اسلحہ کنٹرول معاہدے پر اہم مذاکرات ہوئے ہیں۔
-
ایران۔امریکہ جوہری مذاکرات کا تیسرا دور جمعرات کو جنیوا میں ہوگا، عمان کی تصدیق
عمان نے ایران۔امریکہ جوہری مذاکرات کے تیسرے دور کے وقت اور مقام کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ مذاکرات جمعرات کو جنیوا میں ہوں گے۔
-
بہترین مسودے پر کام جاری، جمعرات کو وٹکاف سے ملاقات کا امکان ہے، عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جوہری معاملے کا واحد حل سفارت کاری ہے، بہتر معاہدے کے لئے اچھے مسودے پر کام جاری ہے۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:
ایران کے لیے میزائل ٹیکنالوجی مستقل ریڈ لائن کیوں؟
ایک ایسے عالمی نظام میں جہاں ریاستوں کو اپنی سلامتی اور بقا کے لیے خود پر انحصار کرنا پڑتا ہے، ایران کے نزدیک اپنے دفاعی میزائل ترک کرنا ممکن نہیں۔
-
ایران کو پرامن جوہری افزودگی کا حق حاصل ہے، روس
روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران بین الاقوامی قوانین کے تحت یورینیم کی پرامن افزودگی کا حق رکھتا ہے اور معائنہ کاروں کی واپسی کی صورت میں عالمی ایٹمی ادارے کے ساتھ تعاون کرے گا۔
-
آئی اے ای اے ایران-امریکہ مذاکرات کے فریم ورک میں تعاون کے لیے تیار
عراقچی اور گروسی نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران ایران اور امریکہ کے بالواسطہ مذاکرات کے نتائج کا جائزہ لیتے ہوئے باہمی تعاون اور ضروری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
-
عباس عراقچی مذاکرات کے بعد تہران کے لئے جنیوا سے روانہ
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی جوہری مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کے بعد منگل کی شام جنیوا سے تہران کے لیے روانہ ہو گئے۔
-
ایران اور امریکا مذاکرات کا دوسرا دور آج جنیوا میں ہوگا
اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے درمیان غیر مستقیم مذاکرات کا دوسرا دور آج جنیوا میں عمان کی ثالثی میں منعقد ہو رہا ہے۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ؛
ایران۔امریکہ بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا مرحلہ؛ امریکہ کی سنجیدگی کا امتحان
جنیوا میں بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور محض تکنیکی تبادلۂ خیال نہیں بلکہ پابندیوں کے خاتمے اور متوازن معاہدے کے لیے واشنگٹن کی عملی سنجیدگی کا واضح امتحان سمجھا جا رہا ہے۔
-
پابندیوں کا خاتمہ مذاکرات کا بنیادی ہدف ہے، ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے پابندیوں کا خاتمہ ضروری ہے۔
-
عراقچی کا دوٹوک مؤقف، دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکیں گے
ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ وہ ایک منصفانہ، متوازن اور باعزت معاہدے کے حصول کی نیت سے جنیوا پہنچے ہیں، تاہم دھمکیوں کے آگے سرتسلیم خم کرنا کسی صورت مذاکراتی ایجنڈے کا حصہ نہیں ہوگا۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ؛
ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات، گیند اب امریکا کے کورٹ میں
جنیوا میں ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات ایک بار پھر شروع ہو رہے ہیں، لیکن اس بار بنیادی سوال یہ نہیں کہ کیا کوئی معاہدہ ممکن ہے، بلکہ یہ ہے کہ کیا واشنگٹن اعتماد کی بحالی کے لیے درکار سیاسی عزم کا مظاہرہ کرے گا یا نہیں۔
-
صہیونی رژیم مذاکرات سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، لاریجانی
ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات میں سنجیدگی سے شریک ہے، تاہم صہیونی رژیم ان مذاکرات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
-
امریکہ کے ساتھ مذاکرات، ایرانی وزیر خارجہ جنیوا روانہ
ایرانی وزیر خارجہ امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے لئے جنیوا روانہ ہوگئے۔
-
جنیوا مذاکرات، جامع منصوبہ تیار، مذاکرات جوہری پروگرام تک محدود ہوں گے، ایرانی رکن پارلیمنٹ
ایرانی پارلیمانی کمیشن برائے قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ جنیوا مذاکرات میں جوہری ذخائر بیرون ملک منتقل کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں اور میزائل و علاقائی امور مذاکرات کا حصہ نہیں ہوں گے۔
-
ایران_امریکہ جوہری مذاکرات کا دوسرا دور جنیوا میں متوقع
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ اور ایران منگل کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں جوہری مذاکرات کا دوسرا دور شروع کرنے جا رہے ہیں۔