14 جنوری، 2025، 2:18 PM

ایران اور تین یورپی ملکوں کے درمیان جوہری مذاکرات تعمیری رہے، نائب وزیر خارجہ

ایران اور تین یورپی ملکوں کے درمیان جوہری مذاکرات تعمیری رہے، نائب وزیر خارجہ

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ پابندیوں کے خاتمے کے حوالے سے جوہری مذاکرات کا تیسرا دور جنیوا میں منعقد ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایران اور برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے درمیان جوہری مذاکرات کا تیسرا دور سنجیدہ اور تعمیری رہا۔

انہوں نے اپنے ایکس اکاونٹ پر لکھا: فریقین نے ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے پر اتفاق کیا، تاکہ مذاکرات کا پھر سے آغاز کیا جا سکے۔

غریب آبادی نے کہا کہ تینوں یورپی ملکوں کے اعلی عہدیداروں سے بات چیت کے دوران ایران کی جانب سے پابندیوں کے خاتمے پر زور دیا گیا۔

News ID 1929556

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha