14 جنوری، 2025، 5:31 PM

اسرائیل کو جلد از جلد لبنان کی سرزمین سے نکل جانا چاہئے، وزیر اعظم نواف سلام

اسرائیل کو جلد از جلد لبنان کی سرزمین سے نکل جانا چاہئے، وزیر اعظم نواف سلام

لبنان کے نو منتخب وزیر اعظم نے ملک کی سرزمین سے صیہونی حکومت کے انخلاء اور سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کے مکمل نفاذ کی ضرورت پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے نو منتخب وزیر اعظم نواف سلام نے ملک کے صدر جوزف عون اور اسپیکر نبیہ بریری کے ساتھ ملاقات کی۔

اس دوران انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے باعث پیدا ہونے والے مسائل اور معاشی بحران کے خاتمے اور سلامتی اور ترقی کے آغاز کا وقت آگیا ہے۔

 نواف سلام نے مزید کہا کہ سب سے اہم چیلنج اسرائیل کی جارحیت کے نتائج سے نمٹنا ہے اور تعمیر نو صرف ایک وعدہ نہیں بلکہ ایک عزم اور ذمہ داری ہے۔ 

 لبنانی وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں مقبوضہ علاقوں سے اسرائیلی فوج کے مکمل انخلاء اور طائف معاہدے میں بیان کردہ شرائط کے مطابق لبنانی حکومت کی علمداری کو یقینی بنانا ہوگا۔

News ID 1929564

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha