6 ستمبر، 2026، 10:26 AM

جارحیت جاری رہی تو مزید شدید حملے ہوں گے، خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کا امریکہ کو انتباہ

جارحیت جاری رہی تو مزید شدید حملے ہوں گے، خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کا امریکہ کو انتباہ

ایرانی مسلح افواج نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے ایرانی بحری جہازوں کو ہراساں کرنا یا ایران کی بحری ناکہ بندی جاری رکھی تو امریکی جنگی بحری جہازوں کو پہلے سے زیادہ شدید اور وسیع حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خاتم الانبیاء مرکزی ڈیفنس ہیڈکوارٹر نے امریکہ کی فوج کو خبردار کیا ہے کہ خطے میں جارحانہ کارروائیاں جاری رہنے کی صورت میں امریکی جنگی بحری جہازوں کے خلاف مزید شدید حملے کیے جائیں گے۔

خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے ایک بیان میں کہا کہ اگر واشنگٹن خطے میں اپنی جارحانہ کارروائیاں جاری رکھتا ہے تو ایرانی مسلح افواج امریکی جنگی بحری جہازوں کو پہلے سے زیادہ شدید اور بڑے پیمانے پر نشانہ بنائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکی فوج اپنی جارحانہ کارروائیاں جاری رکھتی ہے، ایرانی بحری جہازوں کے لیے خطرات پیدا کرے اور انہیں ہراساں کرے یا ایران کی بحری ناکہ بندی برقرار رکھے تو ایرانی مسلح افواج پہلے سے زیادہ سخت جواب دیں گی۔

کرنل ذوالفقاری نے مزید خبردار کیا کہ اگر واشنگٹن نے اس طرح کی کارروائیاں جاری رکھیں تو خطے میں موجود امریکی فوجی بحری جہازوں کو پہلے سے زیادہ شدید حملوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔

یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی فوج نے دعوی کیا تھا کہ اس کی فورسز نے خلیج فارس اور خلیج عمان میں تین ایرانی خام تیل بردار بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔

News ID 1941166

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha