مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران جنوبی لبنان پر اپنے حملوں میں شدت پیدا کردی ہے۔ لبنانی ذرائع کے مطابق اسرائیلی حملے میں نبطیہ الفوقا کے علاقے میں واقع غندور اسپتال کو نشانہ بنایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لبنانی ذرائع نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی فوج نے جنوبی لبنان کے نبطیہ الفوقا میں غندور اسپتال پر حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں اسپتال مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
دوسری جانب اسرائیلی حملوں میں النبطیہ کے الراہبات محلے کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
جنوبی لبنان کے عربصالیم علاقے پر اسرائیلی حملے میں بھی ایک شخص شہید اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔
آپ کا تبصرہ