مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب اسرائیلی افواج نے چند گھنٹوں کے دوران لبنان میں دوسرا ڈرون حملہ کیا ہے، جس میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ حملہ مشرقی شبعا اور راشیا الوادی کے درمیان واقع جنعم کے علاقے میں کیا گیا۔
اس حملے سے قبل، غاصب اسرائیلی ڈرون نے جنوبی لبنان کے شہر بنت جبیل میں ایک گاڑی کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا۔ لبنانی ویب سائٹ النشرہ کے مطابق، یہ حملہ صلاح غندور اسپتال کے قریب ہوا، جس کے نتیجے میں کم از کم سات افراد زخمی ہوئے۔
لبنانی ذرائع کے مطابق، ان حملوں کے باوجود لبنان کی حکومت امریکہ اور غاصب اسرائیل کے مطالبات پر حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے، جس پر عوامی اور سیاسی حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
غاصب اسرائیل کے مسلسل حملوں نے لبنان میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے، جبکہ حزب اللہ کے خلاف اقدامات پر حکومت کو اندرونی دباؤ کا سامنا ہے۔
آپ کا تبصرہ