8 نومبر، 2025، 2:40 PM

میکسیکو میں صہیونی سفیر کا قتل، ایران نے الزامات مسترد کردیے

میکسیکو میں صہیونی سفیر کا قتل، ایران نے الزامات مسترد کردیے

میکسیکو میں ایرانی سفارتخانے نے صہیونی سفیر کے قتل میں ملوث ہونے کے الزامات کو یکسر مسترد کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے میکسیکو میں اسرائیلی سفیر کے خلاف مبینہ قتل کی سازش کے الزام کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، میکسیکو میں ایرانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی سفیر کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام ایک بڑا میڈیا جھوٹ ہے، جس کا مقصد ایران اور میکسیکو کے دوستانہ اور تاریخی تعلقات کو نقصان پہنچانا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایران اور میکسیکو کے مفادات ہم آہنگ ہیں اور میکسیکو کی سلامتی، ایران کی سلامتی ہے۔ ایرانی حکومت میکسیکو کی طرف سے دیے گئے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائے گی اور میکسیکو کے قوانین کا احترام ایران کی اولین ترجیح ہے۔

ایرانی سفارتخانے نے ایران پر لگائے گئے یہودی دشمنی کے الزامات کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نسل پرست صہیونی قیادت کی گھڑی ہوئی جھوٹ پر مبنی مہم ہے۔ ایران میں 100 سے زائد عبادت گاہیں موجود ہیں، جو عوام کے لیے کھلی ہیں اور جن کی حفاظت کے لیے کسی سیکیورٹی گارڈ کی ضرورت نہیں پڑتی۔

بیان میں کہا گیا کہ جون میں اسرائیلی حملے کے دوران ایران میں موجود یہودی برادری کے خلاف کسی بھی قسم کی زبانی بدسلوکی کا ایک بھی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا، جو ایران کی اقلیتوں کے ساتھ رواداری کا واضح ثبوت ہے۔

News ID 1936364

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha