7 مئی، 2023، 4:25 PM

اٹلی میں سابق ایرانی سفیر کی مہر نیوز سے گفتگو؛

امریکہ کو ایران سے مذاکرات کی زیادہ ضرورت ہے

امریکہ کو ایران سے مذاکرات کی زیادہ ضرورت ہے

ابوالفضل ظہرہ وند نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کے عہدیداروں کے بیانات سے واضح ہوتا ہے کہ جوہری معاملات پر مذاکرات کی ایران سے زیادہ امریکہ کو ضرورت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے اٹلی میں ایران کے سابق سفیر ابوالفضل ظہرہ وند نے کہا کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سالیون کے بیانات سے امریکی بے چینی کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ جیک سالیون نے کہا تھا کہ امریکہ ایران کے ساتھ طویل مدت اور پائیدار معاہدے کی تلاش میں ہے۔ امریکہ حقیقت میں ایران کو جوہری اسلحے تک رسائی سے محروم کرنا چاہتا ہے۔

سابق سفیر نے واضح کیا کہ امریکی حکام جوہری اسلحے کے بہانے ایران کو بڑا خطرہ ظاہر کرنے کی کوشش کررہے ہیں جب کہ دوسری ہمیشہ مذاکرات کے لئے اپنی آمادگی کو بھی ظاہر کرتے ہیں تاکہ لوگوں کو دھوکہ دے سکیں کہ امریکہ ایران کو جوہری اسلحے سے روکنا چاہتا ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ امریکہ کو ایران سے زیادہ مذاکرات کی ضرورت ہے کیونکہ مذاکرات کے عمل سے خود کو پیچھے ہٹاکر امریکہ نے بڑی غلطی کی ہے۔ یورپ نے ایران کے ساتھ تجارت کے لئے مخصوص میکانزم پیش کیا اگرچہ اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ یہ اس صورت میں استفادہ کے قابل تھا جب امریکہ معاہدے کے اندر موجود ہو۔ امریکہ کے نکلنے کے بعد اس میکانزم کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

ظہرہ وند نے جیک سالیون کے بیان پر مزید کہا کہ صہیونی حکومت کے لئے امریکی حمایت سے اسرائیل کو کچھ فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ اگر ایران کے خلاف کوئی غلطی کی تو اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔

News ID 1916314

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha