31 مارچ، 2025، 7:31 PM

ایران اور آذربائیجان کے صدور کا ٹیلی فونک رابطہ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

ایران اور آذربائیجان کے صدور کا ٹیلی فونک رابطہ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

ایران اور آذربائیجان کے صدور نے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور آذربائیجان کے صدور نے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران باہمی دلچسپ کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس دوران پزشکیان نے علی اوف کو عید الفطر اور نوروز کی مبارکباد دی۔

 انہوں نے امید ظاہر کی کہ آذربائیجان کے عوام اور دنیا بھر کے مسلمان اس مقدس مہینے کی برکات سے مستفید ہوں گے۔

 ایرانی صدر نے آذربائیجان کے متوقع دورے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے کا مقصد سفارتی اور دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ اپنے دورے کے دوران، ہم دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے موثر اور کامیاب بات چیت کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے بھی پزشکیان اور ایرانی عوام کو عید الفطر کی مناسبت سے مبارکباد دی۔ 

انہوں نے دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے آذربائیجان کے عزم  کا اعادہ کیا۔

علی اوف نے ایرانی صدر کے آذربائیجان کے آئندہ دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے جوش و خروش کا اظہار کیا۔

News ID 1931535

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha