مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایک شامی ذریعے نے کہا ہے کہ شام پر حاکم تکفیری گروہ تحریر الشام کے سربراہ الجولانی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔
مذکورہ شامی ذریعے نے کہا کہ یہ ملاقات مئی کے وسط میں امریکی صدر کے سعودی عرب کے دورے کے دوران ہوگی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اس ملاقات کے انعقاد میں کردار ادا کر رہے ہیں۔
اس سے قبل وائٹ ہاؤس نے مئی میں صدر ٹرمپ کے سعودی عرب اور دیگر خطوں کے دورے کی منصوبہ بندی کی تصدیق کی تھی تاہم اس کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی تھیں۔
آپ کا تبصرہ