8 اپریل، 2025، 8:56 AM

ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات جلد شروع ہوسکتے ہیں، امریکی میڈیا

ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات جلد شروع ہوسکتے ہیں، امریکی میڈیا

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایران اور امریکہ کے درمیان جلد مذاکرات شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی روزنامہ نیویارک ٹائمز نے دعوی کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جلد بالواسطہ مذاکرات ہونے کا امکان ہے۔

اخبار کی نامہ نگار فرناز فصیحی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا ہے کہ تین ایرانی حکام نے انہیں اطلاع دی ہے کہ اسلامی جمہوری ایران اور ریاستہائے متحدہ امریکہ عمان میں ایک ملاقات کے ذریعے بالواسطہ مذاکرات کا آغاز کرنے والے ہیں۔

فصیحی کے بقول، ان ذرائع کا کہنا ہے کہ تہران نے واشنگٹن کو آگاہ کیا ہے کہ اگر ابتدائی مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوتی ہے تو ایران براہ راست مذاکرات کے لیے بھی آمادگی ظاہر کرے گا جو کہ ایران کی سفارتی پالیسی میں ایک نمایاں تبدیلی کی علامت ہوسکتی ہے۔

News ID 1931690

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha