6 اگست، 2018، 11:21 PM

امریکہ کی طرف سے اقتصادی پابندیوں کے ہمراہ مذاکرات کی تجویز بے معنی ہے

امریکہ کی طرف سے اقتصادی  پابندیوں کے ہمراہ مذاکرات کی تجویز بے معنی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نےٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے اقتصادی پابندیوں کے ہمراہ مذاکرات کی تجویز بے معنی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نےٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے اقتصادی پابندیوں کے ہمراہ  مذاکرات کی تجویز بے معنی ہے۔

صدر حسن روحانی نے صحافیوں کے دن کی مناسبت سے ملک بھر کے تمام  صحافیوں کو مبارکباد پیش کی۔اور امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سالوں میں امریکی حکام اور ایرانی حکام کے درمیان بہترین تجربات حاصل ہوئے ہیں ایران میں آج جن افراد کے ہاتھ میں حکومت ہے ان کا نعرہ مذاکرات اور گفتگو پر مشتمل رہا ہے اور اسی راہ پر وہ گامزن رہے اور انھوں نے امریکہ اور دوسرے ممالک کے ساتھ مذاکرات انجام دیئے۔

صدر روحانی نے کہا کہ گذشتہ دو برسوں کے دوران مسلسل  مذاکرات انجام پذیر ہوئے جو کامیاب بھی رہے اور جن کے نتیجے میں معاہدہ ہوا لیکن امریکہ نے اس معاہدے پر دستخط کرکے اس پر عمل کرنے سے انکار کردیا اور پھر اس معاہدے سے ہی خارج ہوگیا جبکہ دوسرے ممالک معاہدے پر عمل پیرا ہیں اور ایران نے بھی معاہدے کو عملی جامہ پہنا دیا ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ آج جو لوگ مذاکرات کی بات کررہے ہیں انھیں معلوم ہونا چاہیے مذاکرات کے کچھ اصول ہوتے ہیں اور مذاکرات ان اصولوں کے دائرے میں ہی ہوتے ہیں۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ نے صرف ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی بلکہ اس نے کئی بین الاقوامی معاہدوں کو بھی توڑ دیا ہے جس میں پیرس کا معاہدہ اور عالمی تجارتی معاہدے شامل ہیں۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکی حکام آج دوبارہ ایران کے ساتھ  مذاکرات کی بات کرتے ہیں حالانکہ وہ عملی طور پر مذاکرات کے خلاف ہیں امریکہ پابندیوں کے ہمراہ ایران کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتا ہے جبکہ ایرانی حکام اور عوام امریکہ کے اس مکر و فریب سے اچھی طرح آگاہ ہیں۔ صدر روحانی نے کہا کہ ٹرمپ اور اس کی حکومت نے مذاکرات سے منہ پھیر لیا ہے۔ امریکہ ایرانی حکومت اور عوام کے خلاف معاندانہ اقدامات انجام دے رہا ہے ۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ہمارے وزیر خارجہ نے ٹرمپ حکومت کے سابق وزير خارجہ ریکس ٹیلرسن کے ساتھ گروپ 1+5 کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں مذاکرات انجام دیئے ہیں ایران مذاکرات کا حامی ہے لیکن اگر کوئي ایران کو فریب دینے کی کوشش کرےگا تو ایرانی عوام اور حکام کسی کے فریب میں آنے والے نہیں ہیں۔

News ID 1882847

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha