18 نومبر، 2024، 9:08 PM

شہید محمد عفیف، میڈیا کے محاذ پر صہیونی حکومت کے ساتھ جنگ کا سپہ سالار

شہید محمد عفیف، میڈیا کے محاذ پر صہیونی حکومت کے ساتھ جنگ کا سپہ سالار

صہیونی حکومت کے حملے میں شہید ہونے والے حزب اللہ کے اعلی رہنما نے میڈیا وار میں صہیونی حکومت کا دلیری کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی، بین الاقوامی ڈیسک: صہیونی حکومت نے بیروت کے علاقے رآس النبع پر حملہ کرکے حزب اللہ کے میڈیا سیل کے سربراہ محمد عفیف کو شہید کردیا۔

حملے کے فورا بعد ذرائع ابلاغ میں حزب اللہ کے اعلی رہنما کی شہادت کی خبریں گردش کرنے لگیں۔ اگلے دن لبنانی بعث پارٹی کے سیکریٹری جنرل علی حجازی نے کہا کہ تنظیم کے دفتر پر صہیونی حکومت نے بمباری کی ہے جس میں حزب اللہ کے میڈیا سیل کے سربراہ محمد عفیف شہید ہوگئے ہیں۔

محمد عفیف حزب اللہ کے مرکزی ترجمان اور میڈیا سیل کے سربراہ تھے۔ لبنانی مقاومت کے لئے میڈیا کے محاذ ججپر انہوں نے گرانبہا خدمات انجام دیں۔

انہوں نے کچھ عرصہ پہلے ایک کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ہم صہیونی دھمکیوں پر دھیان نہیں دیتے ہیں۔ دشمن کے حملے مقاومت کے عزم راسخ کو ختم نہیں کرسکتے ہیں۔

شہید محمد عفیف نے مختلف پلیٹ فارمز پر حزب اللہ کا موقف دنیا کے سامنے بہترین انداز میں پیش کیا اور مقاومت کی ترجمانی کی۔ انہوں نے اپنے انٹرویوز اور کانفرنسز میں حزب اللہ کا موقف بین الاقوامی برادری کے سامنے پیش کیا۔

صہیونی حکومت کے غزہ پر حملے کے بعد انہوں نے حزب اللہ کی جانب سے فلسطینی مقاومت کی حمایت کا بھرپور اظہار کیا اور کہا کہ لبنانی مقاومت ہر مرحلے پر فلسطینی مقاومت اور عوام کا ساتھ دے گی۔ جب تک غاصب صہیونی حکومت فلسطینیوں کے حقوق ادا نہ کرے حزب اللہ فلسطینی عوام کی حمایت کرے گی۔

حزب اللہ کی تشکیل

محمد عفیف 1983 میں حزب اللہ میں شامل ہوگئے۔ وہ اس تنظیم کے بانی اراکین میں شمار ہوتے تھے۔ انہوں نے ابتدا سے حزب اللہ کی تشکیل اور تنظیم میں اہم کردار ادا کیا اور وقت گزرنے کے ساتھ تنظیم کے اہم رہنما بن گئے۔

شہید محمد عفیف کو 2014 میں حزب اللہ کے میڈیا روابط کا سربراہ بنایا گیا۔ انہوں نے صہیونی حکومت کے جنگ اور دیگر مواقع پر تنظیم کا موقف دنیا کے سامنے بہترین طریقے سے پیش کیا۔

المنار چینل سے وابستگی

میڈیا سیل کے سربراہ بننے کے بعد شہید عفیف نے حزب اللہ کے رسمی چینل المنار کے شعبہ خبر اور سیاسی پروگراموں کی بھی سربراہی سنبھال لی۔ انہوں نے حزب اللہ کے نظریات اور موقف کو تقویت دینے کو اپنا اصلی ہدف قرار دیا۔

تنظیم کے اعلی رہنماؤں سے رابطہ

شہید محمد عفیف حزب اللہ کے اعلی رہنماؤں کے ساتھ ہمیشہ رابطے میں رہتے تھے۔ وہ سیکریٹری جنرل شہید سید حسن نصراللہ کے میڈیا شعبے کے مشیر تھے۔ اس سے پہلے شہید عباس موسوی سے بھی ان کے قریبی روابط تھے۔

میڈیا کے محاذ پر مقاومت کی خدمت

انہوں نے حزب اللہ کو میڈیا کے شعبے میں فعال تنظیم کے طور پر پیش کیا اور میڈیا کے میدان میں تنظیم کا دفاع کرتے ہوئے عالمی تشخص دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

شہید محمد عفیف کی کوششوں سے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر لبنانی مقاومت کے بارے میں مثبت رائے عامہ ہموار ہوگئی۔

شہید محمد عفیف نے امریکہ اور صہیونی حکومت کے پروپیگنڈوں کو غیر موثر اور ان کا اطمینان بخش جواب دینے کے لئے میڈیا کا بہترین استعمال کیا اور خطے میں مقاومتی تنظیموں کے ساتھ روابط کو مزید مستحکم کردیا۔

News ID 1928212

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha