مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ سرکاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فوجیوں میں خودکشی کے واقعات میں بے مثال اضافہ ہوا ہے۔
فلسطینی انفارمیشن سینٹر کے مطابق یہ اضافہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی جنگ کے بعد بڑھتے ہوئے نفسیاتی دباؤ کا نتیجہ ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر سے سال 2023 کے اختتام تک سات حاضر سروس فوجیوں نے خودکشی کی۔
سال 2024 میں مزید 21 فوجی اپنی جان لے بیٹھے، جبکہ 2025 کے آغاز سے اب تک کم از کم 20 فوجی خودکشی کر چکے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنگ سے پہلے اسرائیلی فوج میں سالانہ اوسطاً 12 خودکشی کے واقعات درج ہوتے تھے، لیکن موجودہ اعداد و شمار کے مطابق یہ شرح تقریباً دوگنی ہو گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ