6 دسمبر، 2025، 12:34 PM

ایرانی جزائر پر امارات کے بے بنیاد دعوے پر ایران کا شدید ردعمل

ایرانی جزائر پر امارات کے بے بنیاد دعوے پر ایران کا شدید ردعمل

رہبر معظم انقلاب کے بین الاقوامی امور کے مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایرانی جزائر پر بار بار کیے جانے والے بے بنیاد دعوے دراصل استعماری طاقتوں کے ساتھ تعاون کا حصہ ہیں۔  

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب کے بین الاقوامی امور کے مشیر علی اکبر ولایتی نے متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے جزائر کے بارے میں بار بار کیے جانے والے بے بنیاد دعوے دراصل استعماری طاقتوں کے ساتھ تعاون کا حصہ ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ایرانی عوام کا صبر لامحدود نہیں ہے۔  

ولایتی نے جمعہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ایک بات کھل کر بتا دی جائے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ امارات یمن میں کیا کر رہا تھا؟ کیا آپ آبنائے باب المندب کی ملکیت کے بھی دعویدار ہیں؟ آپ نے سقطری جزیرہ پر قبضہ کیوں کیا اور اس کا امریکی بحری مقاصد سے کیا تعلق تھا؟ کیا آپ آبنائے ہرمز اور اس جزائر پر بھی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہیں؟ 

انہوں نے مزید کہا کہ یمن اور اب سوڈان میں ہزاروں مسلمانوں کا خون امارات کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کے نتیجے میں بہایا گیا ہے۔

ولایتی نے سوال کیا کہ امارات سوڈان میں کیا چاہتا ہے اور کیوں اس ملک کی تقسیم میں کردار ادا کر رہا ہے؟  

ولایتی نے اس بات پر بھی سوال اٹھایا کہ آیا امارات سوڈان میں برطانیہ کے ساتھ تعاون کر رہا ہے اور کیوں بہت سے تجزیہ کار اس کے اقدامات کو ایک "خیالی بین الاقوامی سلطنت" بنانے کی کوشش سمجھتے ہیں۔  

انہوں نے زور دیا کہ ایران کے جزائر کے بارے میں بار بار کیے جانے والے بے بنیاد دعوے بھی انہی استعمار کے ساتھ تعاون کا حصہ ہیں۔ ولایتی نے کہا کہ ابوموسی جزیرہ ہزاروں سال قبل، امارات کے تشکیل سے بہت پہلے ایران کا حصہ تھا۔ وہ یہ جان لیں کہ ایرانی عوام کا صبر لامحدود نہیں ہے۔

News ID 1936923

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha