رہبر معظم انقلاب
-
نماز عید فطر رہبر معظم انقلاب کی امامت میں ادا کی جائے گی
عید سعید فطر مصلای امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی جائے گی۔
-
سال کے نعرے کی تکمیل اور فلسطین کی حمایت حکومت کی اولین ترجیحات ہیں، صدر پزشکیان
ایرانی صدر پزشکیان نے کہا ہے کہ رہبر انقلاب کی جانب سے اعلان کردہ سال کے نعرے کی تکمیل اور فلسطین کی حمایت حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
-
حرم امام رضاؑ میں پہلی شب قدر کی مناسبت سے مؤمنین کا اللہ تعالی کی بارگاہ میں راز و نیاز
مشہد مقدس میں حرم مطہر رضوی میں مؤمنین نے رمضان المبارک کی انیسویں شب اور پہلی شب قدر کی مناسبت سے اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا اور مناجات کی تقریب میں بھر پور حصہ لیا۔
-
نئے ہجری شمسی سال کے آغاز پر رہبر انقلاب کا پیغام:
امت مسلمہ اور دنیا کے آزاد منش انسان غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف ڈٹ جائيں
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے عید نوروز اور نئے ہجری شمسی سال کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کا دوبارہ حملہ ایک بڑا جرم اور المیہ پیدا کرنے والا ہے۔ امت مسلمہ کو متحد ہو کر اس کے مقابلے میں ڈٹ جانا چاہیے۔
-
فارسی زبان و ادب کے شعراء اور اساتذہ کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات
امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی شب ولادت با سعادت کی مناسبت سے فارسی زبان و ادب کے بعض شاعروں اور اساتذہ نے سنیچر 15 مارچ 2025 کی رات رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اس سے پہلے مغرب و عشاء کی نماز رہبر انقلاب کی امامت میں ادا کی گئی۔
-
امریکی صدر کا مذاکرات پر اعلان آمادگی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے، رہبر معظم
رہبر معظم انقلاب نے فرمایا کہ امریکی صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے آمادگی کا اعلان رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی چال ہے۔
-
ٹرمپ کا ابھی تک کوئی خط موصول نہیں ہوا، ایران
ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے تاحال کوئی خط موصول نہیں ہوا ہے۔
-
ایران بدمعاش حکومتوں کے مطالبات ہرگز قبول نہیں کرے گا، رہبر معظم انقلاب
رہبر معظم انقلاب نے کہا کہ بعض تسلط پسند حکومتوں کا مذاکرات پر اصرار مسائل کو حل کرنے کے لیے نہیں ہے، بلکہ فریق مخالف پر غلبہ حاصل کرنا اور اپنی مرضی مسلط کرنا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران قطعا ان کی خواہشات اور مطالبات کو قبول نہیں کرے گا۔
-
رہبر معظم انقلاب آج اہم خطاب کریں گے
ایرانی مجریہ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہان سمیت اہم دیگر حکومتی عہدیداران آج رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کریں گے۔
-
ایرانی سپریم لیڈر کو خط لکھا ہے، ٹرمپ کا دعویٰ
امریکی صدر نے گزشتہ روز رہبر معظم انقلاب کو خط لکھنے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
-
جنگلات کی تباہی اور زرعی زمینوں کی تخریب کو روکا جائے، رہبر معظم انقلاب
رہبر معظم انقلاب نے یوم شجرکاری کے موقع پر درختوں کی بے دریغ کٹائی اور زرعی زمینوں کی تخریب کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تکنیکی اور ضروری معاملات کے علاوہ درختوں کی کٹائی نہایت نقصان دہ ہے۔
-
رہبر انقلاب اسلامی نے یوم شجرکاری پر تین پودے لگائے
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ہفتۂ قدرتی وسائل میں اور یوم شجرکاری کے موقع پر منگل 5 مارچ 2025 کی صبح تین پودے لگائے۔
-
رہبر معظم کی جانب سے ضرورت مند قیدیوں کی رہائی کے لئے 4 ارب تومان کی امداد
رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک کے ضرورت مند قیدیوں کی رہائی اور دیہ ادا کرنے کے سلسلے میں منعقدہ 38ویں جشن گلریزان کے موقع پر اس نیک مقصد کے لیے 4 ارب تومان کا اعلان کیا۔
-
قرآن علاج بھی بتاتا ہے اور راستہ بھی دکھاتا ہے
رہبر معظم انقلاب نے فرمایا کہ اگر قرآن کی تلاوت صحیح طریقے سے کی جائے اور سنی جائے تو تمام بیماریاں دور ہو جائيں گي۔ قرآن ہمیں علاج بھی بتاتا ہے، اگر ہم صحیح طریقے سے توجہ دیں تو وہ ہمیں علاج بھی بتاتا ہے اور راستہ بھی دکھاتا ہے اور ہمارے اندر جذبہ بھی پیدا کرتا ہے۔
-
ایرانی قوم طاقتور کافروں اور منافقوں کا سامنا کررہی ہے، رہبر معظم
رہبر معظم انقلاب نے کہا کہ ایرانی قوم کا دوسری اقوام کے ساتھ کوئی تنازع نہیں ہے۔ ہم وسیع محاذ پر طاقتور کفار اور منافقین کے سامنے ہیں۔ قرآن کریم نے مختلف مراحل میں ان سے مقابلہ کرنے کا طریقہ بیان کیا ہے۔
-
رہبر معظم کے نمائندے کا سید ہاشم صفی الدین کی تشییع جنازہ کے اجتماع سے خطاب
رہبر معظم انقلاب کے نمائندے نے لبنان میں شہید سید ہاشم صفی الدین کی تشییع جنازہ کے اجتماع سے خطاب کیا۔
-
ہمسایہ ممالک سے تعلقات میں فروغ اسلامی جمہوریہ ایران کی قطعی پالیسی ہے، رہبر معظم انقلاب
امیر قطر سے ملاقات میں رہبر معظم انقلاب نے امید ظاہر کی کہ تہران میں ہونے والے سمجھوتے دونوں ملکوں کے فائدے میں ہوں گے اور فریقین پہلے سے زیادہ پڑوسیوں کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں گے۔
-
غزہ کے بارے میں امریکہ کا احمقانہ منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا، رہبر معظم انقلاب
حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے غزہ اور فلسطین کے حوالے سے بعض احمقانہ امریکی منصوبوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے۔
-
رہبر معظم انقلاب اسلامی سے مشرقی آذربائیجان کے عوام کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ لعظمی خامنہ ای سے 29 بہمن سن 1356 میں قیام کی 47 ویں سالگرہ کی مناسبت سے مشرقی آذربائیجان کے عوام کے مختلف طبقات نے ملاقات کی۔
-
رہبر معظم انقلاب کا ملک کی دفاعی صنعت کی نمائش کا دورہ
رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے آج صبح ملک کی دفاعی صنعت کی نمائش کا دورہ کیا جس میں عسکری ماہرین کی تیار کردہ جدید ترین دفاعی ٹیکنالوجی کے نمونے شامل تھے۔
-
حماس کی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ کی khamenei.ir سے گفتگو:
رہبر معظم انقلاب نے ہمیشہ مسئلہ فلسطین اور مظلوموں کی حمایت کی ہے
انہوں نے کہا کہ رہبر معظم سے ملاقات، خطے میں مزاحمت کی تقویت کے لیے ایک موقع تھی کیونکہ انھوں نے ہمیشہ مسئلہ فلسطین اور مظلوموں کی حمایت کی ہے۔ انھوں نے اس ملاقات میں اپنی جانب سے فلسطینی قوم کی بھرپور حمایت اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل اور اسی طرح فلسطینی اور علاقائي مزاحمت کی حمایت پر زور دیا۔
-
رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ایرانی فضائیہ کے بعض کمانڈر اور اہلکار سے ملاقات
ایرانی فضائیہ کے سربراہ، بعض کمانڈر اور اہلکاروں نے حضرت امام خمینی (رہ) کے ساتھ تاریخی بیعت کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
-
امریکہ کو ترکی بہ ترکی جواب دیں گے، رہبر معظم انقلاب
رہبر معظم نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر امریکہ ایرانی عوام کی سلامتی کو خطرے میں ڈالے تو ایران بھی بلا تردد ان کو نشانہ بنائے گا۔
-
رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ایرانی فضائیہ کے بعض کمانڈر اور اہلکار ملاقات کریں گے
ایرانی فضائیہ کے سربراہ، بعض کمانڈر اور اہلکار حضرت امام خمینی (رہ) کے ساتھ تاریخی بیعت کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کریں گے۔
-
دریا سے سمندر تک سارا فلسطینیوں کا ہے، رہبر معظم انقلاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ دریا سے لے کر سمندر تک سارا علاقہ فلسطینیوں کا ہے۔
-
شیخ نعیم قاسم لبنان میں رہبر معظم کا نمائندہ منتخب
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم کو لبنان میں اپنا نمائندہ بنایا ہے۔
-
بین الاقوامی قرآنی مقابلے کے شرکاء کی رہبر معظم انقلاب سے ملاقات
41 ویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے کے شرکاء نے رہبر معظم انقلاب سے ملاقات کی۔
-
رہبر معظم انقلاب اسلامی کی حضرت امام خمینی(رہ) کے مزار پر حاضری
عشرہ فجر کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم اور شہداء کے مزار پر حاضر ہو کرفاتحہ خوانی کی اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔
-
عشرہ فجر کا آغاز؛ رہبر معظم انقلاب کی امام خمینیؒ کے مزار اور گلزار شہداء پر حاضری
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج صبح رہبر کبیر اور بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار اور گلزار شہداء پر حاضر ہوکر فاتحہ خوانی کی اور انھیں خراج تحسین پیش کیا۔
-
قم کے عوام کی رہبر معظم انقلاب سے ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ 8 جنوری کو قم میں ہزاروں افراد کے ساتھ ملاقات میں پہلوی دور میں ایران کو امریکی مفادات کا گڑھ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انقلاب کا سرچشمہ اس قلعہ کے دل سے پھوٹا اور امریکیوں کو سمجھ نہیں آئی، امریکی دھوکہ کھا گئے، وہ سوئے رہے، غافل رہے۔