26 مارچ، 2025، 6:26 PM

سال کے نعرے کی تکمیل اور فلسطین کی حمایت حکومت کی اولین ترجیحات ہیں، صدر پزشکیان

سال کے نعرے کی تکمیل اور فلسطین کی حمایت حکومت کی اولین ترجیحات ہیں، صدر پزشکیان

ایرانی صدر پزشکیان نے کہا ہے کہ رہبر انقلاب کی جانب سے اعلان کردہ سال کے نعرے کی تکمیل اور فلسطین کی حمایت حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے حکومت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اس سال کے نعرے کی تکمیل اور نجی شعبے کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے عملی اقدامات پر اپنی توجہ مرکوز کی ہے۔

کابینہ کے اجلاس میں انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عوام کو یوم قدس کی ریلی میں بھرپور شرکت کی دعوت دی جائے گی تاکہ فلسطین کی حمایت کی جاسکے اور اسرائیل کی جارحیت کی مذمت کی جاسکے۔

پزشکیان نے مزید کہا کہ حکومت نے سرمایہ کاری اور پیداواری چیلنجز پر پوری منصوبہ بندی کی ہے اور اس کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کی حکمت عملی تیار کی جارہی ہے تاکہ رہبر معظم انقلاب کے شعار سال کو حقیقت میں تبدیل کیا جاسکے۔

یوم قدس کی ریلی میں عوام کی بھرپور شرکت پر زور دیتے ہوئے صدر پزشکیان نے کہا کہ یوم قدس ایک تاریخی دن ہے اور ہمیں اس دن بھرپور انداز میں ریلیوں میں شرکت کرنی چاہیے تاکہ اسرائیل کے جرائم کی مذمت کریں اور فلسطینی عوام کے حق میں آواز بلند کریں۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کے اقدامات کسی بھی لحاظ سے قابل قبول نہیں ہیں۔ غزہ میں خواتین اور بچوں سمیت بے گناہ لوگوں کا قتل عام اور تعلیمی اور صحت کے مراکز اور شہری انفراسٹرکچر کی تباہی پر ہر انسان کو احتجاج کرنا چاہیے۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ نتن یاہو انتظامیہ کے جرائم پر یورپ اور امریکہ میں بھی عوام سراپا احتجاج ہیں۔ یوم القدس کے موقع پر احتجاج اور ریلیوں میں شرکت کرنا ہمارا دینی فریضہ ہے۔

News ID 1931391

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha