مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، حماس نے امریکی حکومت کی جانب سے تحریک کے فوجی کمانڈروں کو ان کے اہل خانہ سمیت غزہ سے نکالنے پر انہیں بیرون ملک رہائش سمیت بھاری مالی مراعات کی پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے۔
چینل العربی الجدید نے رپورٹ دی ہے کہ مجوزہ امریکی منصوبے میں قسام بٹالین کے پہلے درجے کے کمانڈروں کو شامل کیا گیا ہے جن کے فوجی رینک کے مطابق تقریباً دو ارب امریکی ڈالر کی مالی رقوم ان میں تقسیم کی جائیں گی۔
اس منصوبے کے مطابق حماس تحریک کے مرحوم رہنما یحییٰ السنوار کے بھائی محمد السنوار، رفح بریگیڈ کے کمانڈر محمد شبانہ اور غزہ بریگیڈ کے کمانڈر عزالدین الحداد کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔
امریکی تجویز میں ہتھیار پھیکنے کے بدلے حماس کو بھاری مالی رقوم فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔
تاہم حماس نے مذکورہ امریکی پیشکش کو سختی سے مسترد کر دیا ہے، اس سلسلے میں قسام بریگیڈز کی فوجی کونسل کے رہنماؤں نے امریکی تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے قابض فوج کے غزہ سے مکمل انخلاء، مغربی کنارے اور بیت المقدس میں جنگ بندی پر زور دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ