30 مارچ، 2025، 5:45 PM

ہندوستان میں چاند نظر آگیا، کل عید ہوگی

ہندوستان میں چاند نظر آگیا، کل عید ہوگی

ہندوستان میں عید الفطر کا چاند نظر آ گیا ہے اور ملک بھر میں کل یعنی پیر 31 مارچ کو عید منائی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں عید الفطر کا چاند نظر آ گیا ہے، اور ملک بھر میں کل یعنی پیر، 31 مارچ کو عید منائی جائے گی۔

مختلف ریاستوں سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کئی مقامات پر رویت ہلال کمیٹیوں اور علمائے کرام نے چاند نظر آنے کی تصدیق کی ہے۔ عید الفطر کا یہ پرمسرت موقع رمضان المبارک کے اختتام کا اعلان ہے، جو صبر، عبادت اور قربانی کا مہینہ تھا۔ عید کا دن محبت، اخوت اور بھائی چارے کا پیغام لے کر آتا ہے، جہاں لوگ ایک دوسرے سے گلے مل کر مبارکباد دیتے ہیں اور خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں۔

ملک کے مختلف حصوں میں چاند دیکھنے کے لیے مقامی رویت ہلال کمیٹیاں شام کے بعد سے ہی متحرک تھیں۔ دہلی، لکھنؤ، حیدرآباد، پٹنہ، ممبئی، کولکاتا، بنگلورو، اور دیگر شہروں میں رویت ہلال کمیٹیوں نے چاند نظر آنے کی تصدیق کے بعد باضابطہ طور پر عید الفطر منانے کا اعلان کیا۔مساجد اور اسلامی مراکز میں علمائے کرام اور ماہرین فلکیات چاند کی رویت کے مشاہدے میں مصروف رہے، اور مختلف شہادتوں کی تصدیق کے بعد عید کے اعلان کو حتمی شکل دی گئی۔

News ID 1931510

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha