7 دسمبر، 2025، 10:03 PM

ایران کی مسلح افواج جدید ٹیکنالوجی سے لیس، پیشگی کارروائی کے لیے تیار، جنرل موسوی

ایران کی مسلح افواج جدید ٹیکنالوجی سے لیس، پیشگی کارروائی کے لیے تیار، جنرل موسوی

ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل موسوی نے کہا ہے کہ مسلح افواج اعلیٰ انٹیلیجنس اور عملی تیاری کی حالت میں ہیں اور بیرونی خطرات کے خلاف پیشگی کارروائی کے لیے تیار ہیں۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل موسوی نے قومی یومِ طلباء کے موقع پر سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی (IRGC) کے کمانڈ اینڈ اسٹاف یونیورسٹی کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی مسلح افواج کو بیرونی خطرات کے خلاف پیشگی کارروائی کے لیے خود کو تیار رکھنا چاہیے۔  

انہوں نے زور دیا کہ دنیا کی جدید سے جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے ملک کے انقلابی نوجوانوں نے مسلح افواج کے مختلف شعبوں میں نمایاں ترقی اور کامیابیاں حاصل کی ہیں۔  

اپنے خطاب کے دیگر حصے میں جنرل موسوی نے مرکب اور ادراکی جنگوں کے میدان میں پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نئی جنگوں کی تیاری ایک اسٹریٹجک ضرورت ہے۔  

انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ نئے دفاعی منظرناموں کا مطالعہ اور مشق کریں تاکہ مسلح افواج ہر خطرے کے خلاف پیشگی کارروائی کی صلاحیت رکھ سکیں۔  

جنرل موسوی نے مزید کہا کہ ٹیکنیکی علوم اور تجربات کی منتقلی بھی ایک اہم اسٹریٹجک ضرورت ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ دفاعِ مقدس (1980-1988 کی عراق کی مسلط کردہ جنگ) کے آٹھ سالہ تجربات اور بالخصوص 12 روزہ اسرائیلی مسلط کردہ جنگ کے ثمر آور تجربات نئی نسل کو منتقل کیے جانے چاہئیں۔

News ID 1936955

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha