8 دسمبر، 2025، 11:47 AM

معروف امریکی طیارہ بردار جہاز "ہیری ایس ٹرومین" ناکارہ؛ یمن کے ہاتھوں 100 ملین ڈالر کا نقصان 

معروف امریکی طیارہ بردار جہاز "ہیری ایس ٹرومین" ناکارہ؛ یمن کے ہاتھوں 100 ملین ڈالر کا نقصان 

اسرائیلی میڈیا نے امریکی بحریہ کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ طیارہ بردار جہاز "ہیری ایس ٹرومین" کو آٹھ ماہ کے مشن کے دوران یمنیوں کے ہاتھوں 100 ملین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔  

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی مقامی میڈیا نے امریکی بحریہ کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ طیارہ بردار بحری بیڑہ "ہیری ایس ٹرومین" کو آٹھ ماہ کے مشن کے دوران 100 ملین ڈالر کا مالی نقصان ہوا ہے۔  

رپورٹ کے مطابق "یو ایس ایس ہیری ٹرومین" امریکی بحریہ کے سب سے اہم اور مشہور جہازوں میں سے ایک ہے، جو 1998 سے فعال ہے۔  

یہ طیارہ بردار جہاز 2024 میں یمن پر امریکی حملوں میں شریک رہا اور بحیرہ احمر میں یمنی مسلح افواج کے میزائلوں کا بارہا نشانہ بنا۔  

اس سے قبل امریکی جریدے "نیشنل ٹرسٹ" نے رپورٹ کیا تھا کہ امریکی طیارہ بردار جہاز ٹرومین کو آئندہ کسی مشن پر نہیں بھیجا جائے گا۔  

جریدے نے زور دیا کہ ٹرومین، جسے یمنیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا، شدید نقصان کا شکار ہے اور اب مرمت کے عمل کی طرف بڑھ رہا ہے۔

News ID 1936961

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha