8 دسمبر، 2025، 11:10 AM

ایران-برازیل اعلی سفارت کاروں کی ملاقات؛ باہمی تعلقات اور بین الاقوامی امور پر گفتگو  

ایران-برازیل اعلی سفارت کاروں کی ملاقات؛ باہمی تعلقات اور بین الاقوامی امور پر گفتگو  

ایرانی نائب وزیرِ خارجہ برائے بین الاقوامی امور کاظم غریب‌آبادی نے کہا ہے کہ ایران اور برازیل کے تعلقات میں نمایاں وسعت کی صلاحیت موجود ہے۔  

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب وزیرِ خارجہ برائے بین الاقوامی امور کاظم غریب‌آبادی نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے برازیل کے سفیر سے ملاقات کی ہے اور اس موقع پر دونوں ممالک کے تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔  

انہوں نے کہا کہ اس ملاقات میں وسیع موضوعات پر گفتگو کی گئی، جن میں ایران اور برازیل کے درمیان دوطرفہ اور بین الاقوامی تعاون کے مختلف شعبے شامل تھے۔  

غریب‌آبادی نے مزید کہا کہ ایران-برازیل تعلقات میں نمایاں ترقی کی گنجائش موجود ہے، جسے دونوں ممالک کے متعلقہ حکام کی مسلسل کوششوں اور اقدامات کے ذریعے عملی جامہ پہنایا جا سکتا ہے۔

News ID 1936960

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha