مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج نے 12 روزہ جنگ میں دشمن کو مکمل طور پر شکست دی۔
جنرل نائینی نے طلباء کے قومی دن کے موقع پر ارومیا اور تبریز کی یونیورسٹیوں میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے ہر ممکن کوشش کی لیکن ایرانی قوم اور فوج کے اتحاد و حوصلے کے سامنے وہ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
انہوں نے ایرانی عوام کی سماجی اور نفسیاتی مزاحمت، حکومت کی مضبوطی اور فوج و حکومت کے درمیان ہم آہنگی کو جنگ میں کامیابی کی کلید قرار دیا۔
جنرل نائینی نے کہا کہ اس 12 روزہ جنگ کے نتیجے میں صہیونی حکومت کی جارحانہ حکمت عملی کو شدید نقصان پہنچا اور ایران پہلے سے زیادہ مستحکم، متحد اور طاقتور بن گیا۔
آپ کا تبصرہ