6 ستمبر، 2025، 8:00 PM

12 روزہ جنگ میں مغرب اور نیٹو کی جدید ترین ٹیکنالوجی کا بھرپور مقابلہ کیا، جنرل حاتمی

12 روزہ جنگ میں مغرب اور نیٹو کی جدید ترین ٹیکنالوجی کا بھرپور مقابلہ کیا، جنرل حاتمی

ایرانی آرمی چیف جنرل حاتمی نے کہا کہ صیہونی حکومت کی مسلط کردہ جنگ میں ایرانی عوام اور مسلح افواج نے اتحاد و استقامت سے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی آرمی چیف جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے صیہونی حکومت کی مسلط کردہ 12 روزہ جنگ کے دوران مغرب اور نیٹو کی جدید ترین جنگی ٹیکنالوجی کا بھرپور مقابلہ کیا اور اسے ناکام بنایا۔

فوجی کمانڈروں اور اہلکاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جنرل حاتمی نے کہا کہ ایرانی قوم نے 12 روزہ جنگ میں دشمن کے خلاف بھرپور استقامت دکھائی۔ اس جنگ میں ایران کی مسلح افواج بشمول بری فوج، دفاعی یونٹس، فضائیہ، بسیج، پاسداران انقلاب اسلامی اور عوام کے تمام طبقات نے جنگ میں حقیقی معنوں میں شرکت کی اور دشمن کے خلاف اپنی پوری بہادری کا مظاہرہ کیا تاکہ ایران ہمیشہ تاریخ میں فخر کے ساتھ زندہ رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہداء اس جنگ کے حقیقی ہیرو ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے وطن کا دفاع کیا۔

جنرل حاتمی نے کہا کہ دشمن اس جنگ میں اپنا کوئی بھی ہدف حاصل نہ کرسکا۔ اس کا بنیادی ہدف ایران کی ایٹمی صلاحیت کو مکمل طور پر ختم کرنا تھا، لیکن وہ ناکام رہا، کیونکہ ایٹمی صلاحیت ایک مقامی سائنس اور ٹیکنالوجی ہے جسے ختم کرنا ناممکن ہے۔

فوجی سربراہ نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ صیہونی حکومت نے ایران کی دفاعی طاقت کو کمزور کرنے کے لیے اعلیٰ فوجی کمانڈروں کو شہید کیا، مگر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ‌ای کی مدبرانہ قیادت کے تحت چند گھنٹوں میں ہی نئے کمانڈروں کی تقرری عمل میں لائی گئی، جس کے نتیجے میں دشمن ایک بار پھر طاقتور اسلامی ایران کے ہاتھوں ناکامی سے دوچار ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کے آخری دنوں میں ایران کی مسلح افواج نے زیادہ طاقتور میزائل فائر کیے جنہوں نے دشمن کے دفاعی نظام کو چیلنج کردیا۔

جنرل حاتمی نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت نے ایرانی عوام کے اتحاد اور ہم آہنگی کو توڑنے کی کوشش کی، مگر اس میں بھی ناکامی ہوئی۔ دشمن کے حملوں کے دوران اور اس کے بعد ایرانی عوام نے پہلے سے زیادہ اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

News ID 1935220

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha