4 دسمبر، 2025، 3:11 PM

ایرانی فوج ہر حملے کا منہ توڑ جواب دینے کو تیار اور دفاعی طاقت میں مسلسل اضافہ کررہی ہے، جنرل حاتمی

ایرانی فوج ہر حملے کا منہ توڑ جواب دینے کو تیار اور دفاعی طاقت میں مسلسل اضافہ کررہی ہے، جنرل حاتمی

میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ 12 روزہ جنگ کے بعد ایران نے اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کیا ہے اور اسرائیل و امریکہ کے مقابلے میں طاقت کا توازن قائم رکھا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ایرانی فوج 12 روزہ جنگ کے بعد سے مسلسل اپنی دفاعی استعداد بڑھا رہی ہے اور اسرائیل و امریکہ کے مقابلے میں موثر انداز میں طاقت کا توازن برقرار رکھے ہوئے ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کی بجٹ و پلاننگ کمیشن کے ارکان نے آرمی ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران میجر جنرل حاتمی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جنرل حاتمی نے کہا کہ عالمی استکبار، خصوصاً امریکہ اور اسرائیل کی دشمنی انقلاب کے ابتدائی دنوں سے جاری ہے۔ جیسے جیسے ایران ترقی کرتا گیا، دشمنی کی شدت بھی بڑھتی گئی۔

انہوں نے کہا کہ 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیل نے امریکی حمایت اور ہم آہنگی کے ساتھ ایران کے دفاعی، ایٹمی اور میزائل ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی اور اعلی کمانڈروں کو شہید کیا، مگر رہبر انقلاب کی بہترین حکمت عملی، نئے کمانڈروں کی بروقت تعییناتی اور عوام و افواج کی ہوشیاری نے دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا، جس کے بعد دشمن نے خود جنگ بندی کی درخواست کی۔

میجر جنرل حاتمی نے کہا کہ دشمن کا اپنے اہداف میں ناکام ہونا ہی ہماری کامیابی ہے تاہم اسرائیل اب بھی ایک خطرہ ہے۔ دوسری طرف ایران نے کبھی دفاعی ترقی کا سلسلہ بند نہیں کیا اور ہمیشہ طاقت میں اضافہ کو اولین ترجیح دی ہے۔

انہوں نے ایرانی عوام کے کردار کو فیصلہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج ہر قیمت پر اسلامی جمہوریہ کا دفاع کریں گی، کیونکہ نظام کو نقصان پہنچنا ایران کی آزادی اور سالمیت کو نقصان پہنچنے کے مترادف ہے۔

اجلاس میں ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری اور دیگر اعلی دفاعی و پارلیمانی حکام نے بھی قومی دفاع کو مزید مستحکم بنانے سے متعلق تجاویز پیش کیں۔

News ID 1936894

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha