کاظم غریب آبادی
-
صہیونی حکومت کو اسلحہ کی فراہمی پر ایران کی برطانیہ اور فرانس کو وارننگ
ایرانی نائب وزیر خارجہ نے برطانیہ اور فرانس کی جانب سے تل ابیب کو اسلحہ کی فراہمی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس عمل کو صیہونی حکومت کے جرائم میں عمدا شرکت کے مترادف قرار دیا ہے۔
-
ایران کو شکست دینے کے دعوے ٹرمپ کے غلط اندازوں کا نتیجہ ہیں، غریب آبادی
ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کی شکست کے دعوے دراصل غلط اندازوں کا نتیجہ ہیں اور جو فریق فوجی جنگ میں ناکام رہا، وہ اب اسی ناکامی کو اقتصادی جنگ کا نام دے رہا ہے۔
-
بہت جلد ٹرمپ کی عقل ٹھکانے آجائے گی، غریب آبادی
ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران بہت جلد آبنائے ہرمز کے بارے میں ٹرمپ کے توہمات دور کرے گا۔
-
آبنائے ہرمز صرف ایران کے حکم پر بند اور کھلے گی، نائب وزیر خارجہ
ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز سے متعلق گستاخانہ بیانات کے جواب میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو صرف ایران کے حکم پر بند یا کھولا جاسکتا ہے۔
-
آبنائے ہرمز کی بحالی امریکی رویے سے مشروط ہے، غریب آبادی
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایران اور عمان کے درمیان ہونے والی مفاہمت کا مطلب آبنائے ہرمز کو فوری طور پر بحری آمد و رفت کے لیے کھولنا نہیں ہے، بلکہ اس کے لیے امریکا کو بعض بنیادی شرائط پوری کرنا ہوں گی۔
-
دارخوین پاور پلانٹ پر حملہ پرامن انفراسٹرکچر پر حملہ، جوابی اقدامات کریں گے، غریب آبادی
ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے زیر تعمیر دارخوین پاور پلانٹ کی تنصیبات پر حملہ پرامن انفراسٹرکچر پر ایک خطرناک حملہ ہے جس کے بعد جوابی اقدامات کیے جائیں گے۔
-
ایران کے خلاف کسی بھی اقدام کا بھرپور جواب دیا جانا چاہیے، غریب آبادی
ایرانی وزارت خارجہ کے قانونی و بین الاقوامی امور کے معاون نے کہا کہ ایران کے خلاف ہر فوجی جارحیت کا فیصلہ کن اور پشیمان کن جواب دیا جانا چاہیے۔
-
آبنائے ہرمز سینٹکام کے نہیں ایران کے اختیار میں ہے، غریب آبادی
ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے بحرین میں سینٹکام اور علاقائی ممالک کے سکیورٹی اجلاس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس کا امن امریکی فوجی موجودگی سے نہیں بلکہ خطے سے امریکا کے انخلا، ریاستوں کی خودمختاری کے احترام اور نئی جغرافیائی سیاسی حقیقتوں کو تسلیم کرنے سے ممکن ہے۔
-
آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی میں کسی غیرملکی مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی، غریب آبادی
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا مکمل کنٹرول برقرار ہے، بارودی سرنگوں کی صفائی اور محفوظ بحری راستوں کے تعین کا اختیار صرف ایران کے پاس ہوگا۔
-
اس ہفتے قطر میں امریکہ سے براہ راست مذاکرات کا کوئی منصوبہ نہیں، ایرانی نائب وزیر خارجہ
ایرانی نائب وزیرخارجہ کاظم غریبآبادی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تکنیکی مذاکرات کی تاریخ اور مقام پر ابھی اتفاق نہیں ہوا تاہم ثالث ممالک کے ذریعے مشاورت جاری ہے۔
-
ایران کو نظرانداز کرکے آبنائے ہرمز میں محفوظ آمد و رفت کی ضمانت ممکن نہیں، غریب آبادی
وزارت خارجہ کے قانونی و بین الاقوامی امور کے نائب وزیر کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی قابل قبول انتظام کے لیے ایران کے ساتھ مکمل ہم آہنگی ضروری ہے، بصورت دیگر متوازی بحری راستوں کی معطلی ناگزیر ہوگی۔
-
آئندہ مذاکرات کے طریقۂ کار پر اتفاق، پابندیوں کے خاتمے اور منجمد اثاثوں کی بحالی کے لیے پیش رفت
ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ چار ملکی فنی مذاکرات کے اختتام پر آئندہ مذاکرات کے انتظامات، آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت، تیل کی فروخت کے عمومی لائسنس اور 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں کی بحالی سے متعلق اہم اتفاق رائے طے پا گیا ہے۔
-
جنگ کے بعد ایران پہلے سے زیادہ مضبوط اور پرعزم ہو کر ابھرا، غریب آبادی
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے بارہ روزہ جنگ کو ایک سال ہونے کے موقع پر کہا ہے کہ ایران نے نہ شکست کھائی، نہ پیچھے ہٹا اور نہ ہی اس کی قوت ارادی کمزور ہوئی، بلکہ ملک پہلے سے زیادہ باشعور، مضبوط اور پرعزم ہوکر سامنے آیا ہے۔
-
آئی اے ای اے تکنیکی رپورٹس کو سیاسی ہتھیار نہ بنائے، ایران کا انتباہ
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے رافیل گروسی پر امریکہ اور مغربی ممالک کے دباؤ میں کام کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایجنسی سے غیر جانبدارانہ رویہ اختیار کرنے کا مطالبہ کیا۔
-
امریکہ کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے لیے ایران کی شرائط سامنے آگئیں
ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے پارلیمانی اجلاس میں امریکی افواج کے انخلا، پابندیوں کے خاتمے اور جنگ بندی کو ایران کے بنیادی مطالبات قرار دیا۔
-
جنگ کا مستقل خاتمہ اور پابندیوں کا خاتمہ ایران کے مذاکراتی اصول ہیں، کاظم غریب آبادی
ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جنگ بندی، محاصرہ ختم، نقصانات کا ازالہ اور ایران کے حقوق کے احترام کے بغیر حقیقی امن ممکن نہیں۔
-
آبنائے ہرمز سے متعلق امریکی مسودہ اصل مسئلے کو بدلنے کی کوشش ہے، کاظم غریب آبادی
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں آبنائے ہرمز کے بارے میں امریکی مسودہ دراصل فوجی جارحیت اور غیر قانونی محاصرے کے نتائج کو ایک نئے رخ میں پیش کرنے کی کوشش ہے۔
-
برطانوی اور فرانسیسی جنگی جہازوں کی آبنائے ہرمز کی جانب مبینہ روانگی پر ایران کا انتباہ
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی سلامتی صرف خطے کے ممالک کے ذریعے یقینی بنائی جاسکتی ہے اور غیر علاقائی بحری جہازوں کی موجودگی کشیدگی میں اضافہ ہے۔
-
گروسی کے متنازع بیان پر ایران کا سخت ردعمل
ایرانی نائب وزیر نے رفائیل گروسی کے متنازع بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی جوہری ایجنسی جانبدارانہ رویہ اختیار کرنے سے گریز کرے۔
-
امریکہ سے اشارے موصول، مذاکرات کے لیے شرائط پوری کرنی ہوں گی، ایران
ایرانی نائب وزیر خارجہ نے امریکہ کی جانب سے مذاکرات کے پیغامات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے شرائط پوری کرنا ضروری ہے۔
-
ایٹمی معاملہ صرف بہانہ ہے، دشمن سے ایران کی ترقی برداشت نہیں ہورہی، غریب آبادی
ایران کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ کی جارحیت ایران کے ایٹمی پروگرام کی وجہ سے نہیں بلکہ اسلامی نظام کے تحت قوم کی پیش رفت سے ناراضگی کی علامت ہے۔
-
ایرانی نائب وزیرخارجہ کی او آئی سی سیکرٹری جنرل سے ملاقات، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے ریاض میں اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہٰ سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں عالمِ اسلام کی تازہ ترین صورتحال، غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم اور ایران و او آئی سی کے درمیان تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
-
ایران دھمکیوں اور جارحیت کے آگے کبھی نہیں جھکے گا، نائب وزیر خارجہ
ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی عوام ہمیشہ متحد رہیں گے اور جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
-
ایران-برازیل اعلی سفارت کاروں کی ملاقات؛ باہمی تعلقات اور بین الاقوامی امور پر گفتگو
ایرانی نائب وزیرِ خارجہ برائے بین الاقوامی امور کاظم غریبآبادی نے کہا ہے کہ ایران اور برازیل کے تعلقات میں نمایاں وسعت کی صلاحیت موجود ہے۔
-
ایران نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے، غریب آبادی
ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران نے دہشت گردی کا نشانہ بننے کے باوجود اس کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
-
ایران کی پرامن جوہری تنصیبات پر حملہ کھلی جارحیت ہے، اسلامی
ایران کے اعلیٰ حکام نے پرامن جوہری تنصیبات پر حملے کو تاریخ میں بے مثال اور کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے امریکہ کو اس کے تمام نتائج کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
-
ٹرمپ کے خلاف مقدمے کی تیاری، نئی قرارداد سے حالات مزید خراب ہوں گے، ایران کا انتباہ
ایرانی نائب وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے میں ایران کے خلاف نئی قرارداد پیش کی گئی تو تعاون پر نظرثانی کی جائے گی۔
-
غزہ میں صہیونی حکومت کے جنگی جرائم، ایران اور سعودی عرب کا او آئی سی کو فعال کرنے کی ضرورت پر زور
ایرانی نائب وزیرخارجہ اور اعلی سعودی حکام نے باہمی تعلقات اور غزہ میں صہیونی جرائم کے خلاف اسلامی تعاون تنظیم کو موثر بنانے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
-
ایران، روس اور چین کا اقوام متحدہ کو مشترکہ خط: قرارداد 2231 کی مدت ختم
ایران، روس اور چین نے سلامتی کونسل کو آگاہ کردیا کہ ایران پر پابندیاں اب قانونی طور پر نافذ العمل نہیں رہیں۔
-
پابندیوں کی بحالی سے قاہرہ معاہدہ معطل ہوگا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
ایرانی نائب وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی بحالی پر ردعمل دیتے ہوئے عالمی جوہری ایجنسی کے ساتھ قاہرہ معاہدہ معطل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔