5 مئی، 2023، 9:41 PM

ایرانی انسانی حقوق کونسل کے سیکریٹری جنرل کا سیاہ فام جوان کے قتل پر ردعمل؛

امریکہ میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی شرمناک ہے

امریکہ میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی شرمناک ہے

ایرانی انسانی حقوق کے سکریٹری نے ایک پیغام میں امریکی سیاہ فام جورڈن نیلی کے قتل پر شدید ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیویارک میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی دنیا میں انسانی حقوق کے نام نہاد چمپئین امریکہ کے نام پر سیاہ دھبہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی عدلیہ کے بین الاقوامی امور کے معاون اور انسانی حقوق کمیٹی کے سیکریٹری کاظم غریب آبادی نے نیویارک کی میٹرو سروس میں سفید فام امریکی شہری کے ہاتھوں سیاہ فام جوان جورڈن نیلی کے قتل پر اپنے ایک پیغام میں ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

غریب آبادی نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ میں امریکہ میں نژاد پرستی پر مبنی قتل و غارت کے تسلسل اور انسانی حقوق کی امریکی حکومت کی جانب سے واضح خلاف ورزی سے انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ امریکی معاشرے میں افریقی نژاد ہونا سب سے بڑا جرم ہے جس کی وجہ سے انسانی زندگی کی قدر ختم ہوجاتی ہے۔

ایرانی انسانی حقوق کمیٹی کے سیکرٹری نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کا وقت آ گیا ہے۔

 امریکی میڈیا میں گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 30 سالہ جارڈن نیلی ٹرین کے فرش پر لیٹا ہوا ہے اور ایک سفید فام شخص کافی دیر تک اطمینان کے ساتھ اس کا گلا دباتا رہا۔ جارڈن کے نزدیک دو افراد اس کو بچانے کے بجائے ہاتھ پاؤں پکڑ لیتے ہیں تاکہ وہ زندہ بچنے کی ساری امیدیں ختم ہوجائیں۔

واضح رہے کہ جورڈن نیلی نامی سیاہ فام شخص کو نیویارک کے میٹرو میں ایک سفید فام شخص نے گلا دبا کر قتل کیا تھا۔ 

News ID 1916281

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha