مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے ایک پیغام میں ہندوستانی وزیراعظم اور صدر سے، ہندوستان کی اڈیشہ ریاست میں پیش آنے والے افسوسناک اور المناک ٹرین حادثے کے نتیجے میں متعدد شہریوں کی جانوں کے ضیاع اور زخمی ہونے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ایرانی صدر کے تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:
میں! اسلامی جمہوریہ ایران کی قوم اور حکومت کی جانب سے، اس ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بارگاہ خداوندی میں دست بدعا ہوں اور اس عظیم سانحے پر ہندوستانی حکومت اور عوام کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔
ابراہیم رئیسی
صدر اسلامی جمہوریہ ایران
آپ کا تبصرہ