مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت الله سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے لکھا ہے کہ بحرین میں علماء، بالخصوص آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم پر دباؤ اور شہری مطالبات کو کچلنے کی پالیسی حکومت اور عوام کے درمیان خلیج کو مزید گہرا کر رہی ہے۔
ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے بحرین کے حکمرانوں کے نام عربی زبان میں تحریر کردہ اپنے ایک مضمون میں کہا ہے کہ یہ خلیج نہ تو امریکہ کی بوسیدہ سیکیورٹی چھتری سے پُر ہو سکتی ہے اور نہ ہی غاصب اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے سراب سے اس کی تلافی ممکن ہے۔
رہبر انقلابِ اسلامی کے مشیر نے مزید کہا کہ خالص اسلامی فکر میں سیاسی اصالت اور مشروعیت کا سرچشمہ عوام کی مرضی ہے اور عوام کی رضامندی کے بغیر کوئی حکومت پائیدار نہیں رہ سکتی۔
آپ کا تبصرہ