مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرِ انقلابِ اسلامی کے مشیر ڈاکٹر محمد مخبر نے سوشل میڈیا کے ایک پلیٹ فارم پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ امریکہ کی درندگی نے بین الاقوامی اداروں پر سے اعتماد ختم کرکے دنیا کو جوہری بازدارندگی کی طرف دھکیل دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ رپورٹس کے مطابق، دنیا کے فوجی جوہری ذخیرے میں تقریباً 130 وار ہیڈز کا اضافہ ہوا ہے اور جوہری ہتھیار رکھنے والے تمام 9 ممالک اپنے جوہری ہتھیاروں کو جدید بنا رہے ہیں۔
رہبرِ انقلابِ اسلامی کے مشیر اور معاون نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حتیٰ کہ پولینڈ، فن لینڈ، سویڈن اور جرمنی جیسے ممالک، جو ایٹم بم نہیں رکھتے، بھی جوہری ہتھیاروں کی میزبانی یا جوہری اشتراک میں شرکت کے خواہاں ہیں۔
آپ کا تبصرہ