3 نومبر، 2026، 8:11 PM

سعودی عرب شکست کے بعد اسرائیلی دشمن سے مدد طلب کرنے پر مجبور، یحییٰ سریع

سعودی عرب شکست کے بعد اسرائیلی دشمن سے مدد طلب کرنے پر مجبور، یحییٰ سریع

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی دشمن جب بھی میدانِ جنگ میں شکست کھاتا ہے تو یہ الزام تراشی شروع کر دیتا ہے کہ ہماری مسلح افواج مکہ مکرمہ کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج نے آج سعودی عرب کی سرزمین پر کوئی کارروائی نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم واضح کرتے ہیں کہ ہم نے سعودی سرزمین کی جانب کوئی کارروائی نہیں کی۔ ہماری مسلح افواج کے ہاتھوں سعودی دشمن کو پہنچنے والی شکستوں نے اسے شدید الجھن اور بدحواسی میں مبتلا کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں وہ واقعات کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے اور من گھڑت واقعات گھڑنے لگا ہے۔ سعودی دشمن جب بھی میدانِ جنگ میں شکست کھاتا ہے تو یہ الزام لگانے لگتا ہے کہ ہماری مسلح افواج مکہ مکرمہ کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

یحییٰ سریع نے مزید کہا کہ یہ ایک پرانا، لیکن ہر بار نئے انداز میں دہرایا جانے والا بہتان اور جھوٹ ہے، جس کا سہارا دشمن ہر مرتبہ میدانِ جنگ میں ہمارے بہادر مجاہدین کے ہاتھوں بھاری ضربیں کھانے کے بعد لیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان مجاہدین کی حفاظت اور نصرت فرمائے۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے واضح کیا کہ انہی شکستوں کے باعث سعودی دشمن نے ہماری مؤمن اور مجاہد قوم کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیلی دشمن سے مدد طلب کی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل، سعودی دشمن نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے مکہ مکرمہ میں ایک ڈرون کو روک کر تباہ کر دیا ہے۔

News ID 1942582

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha