مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی سیکیورٹی ادارے تل ابیب پر دباؤ ڈال رہے ہیں تاکہ حزب اللہ کے خلاف دوبارہ فوجی محاذ آرائی کی جائے۔
اسرائیلی چینل 12 نے صہیونی سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل کے سیکیورٹی حلقے لبنان میں حزب اللہ کے خلاف ایک نئی فوجی کارروائی کے آغاز کے لیے دباؤ بڑھا رہے ہیں۔
نام ظاہر نہ کرنے والے ان ذرائع کا دعوی ہے کہ اس دباؤ کا مقصد یہ ہے کہ حزب اللہ ایران کے ساتھ کسی ممکنہ تصادم میں شامل نہ ہوسکے۔
سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی دعوی کیا کہ حزب اللہ کے خلاف فوجی کارروائی ناگزیر ہوچکی ہے اور اس کا ہدف اس تنظیم کی عسکری صلاحیتوں کی دوبارہ بحالی کو روکنا ہے۔
صہیونی سیکیورٹی اداروں نے لبنان کے خلاف ممکنہ نئی جارحیت کو جواز فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے یہ مؤقف بھی اختیار کیا ہے کہ حزب اللہ کے خلاف ایک فوجی آپریشن لبنان کے ساتھ کسی ممکنہ صلح یا معاہدے تک پہنچنے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ