مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی انتخابات میں صہیونی حکومت کے ایجنٹ اور یہودی عناصر کی موجودگی کے شواہد سامنے آرہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ویب سائٹ ڈراپ سائٹ نیوز نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی محکمۂ انصاف میں غیر ملکی ایجنٹوں کی رجسٹریشن سے متعلق دستاویزات کے جائزے سے معلوم ہوا ہے کہ ری پبلکن امیدوار مائیک راجرز کی انتخابی مہم کی ترجمان ابیگیل رینسن اور ان کی تشہیری ٹیم کے رکن جیسی اسٹاکس نے اسرائیلی حکومت کے مفادات کے لیے سرگرمیوں کا اندراج کرایا تھا۔
رپورٹ کے مطابق، ان دونوں افراد نے ’’کنورجنس میڈیا‘‘ کمپنی کے ذریعے اسرائیلی حکومت کے ساتھ 46.5 ملین ڈالر کے معاہدے کے حصے کے طور پر کام کیا۔ ان سرگرمیوں کا مقصد آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے اسرائیل کے بارے میں مثبت مؤقف کو فروغ دینا اور مصنوعی ذہانت کے نظاموں میں اسرائیل کے حامی مواد کو شامل کرنا بتایا گیا ہے۔
اس سے قبل بھی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ امریکہ میں صہیونی لابی نے ریاست مشی گن میں مائیک راجرز کے حریف، ڈیموکریٹک امیدوار عبدالرحمان السید کو شکست دینے کے لیے لاکھوں ڈالر خرچ کیے تھے۔ السید مسلمان امیدوار ہیں اور اسرائیل مخالف مؤقف رکھتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ