ایٹمی ایجنسی
-
ایران دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا، ہمارا جوہری پروگرام پرامن ہے، کمالوندی
ایران کے جوہری توانائی ادارے کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ ایرانی قوم نے اپنی آزادی اور عزت کے لیے بھاری قیمت ادا کی ہے اور وہ اپنے جائز حقوق کے حصول تک اپنا راستہ جاری رکھے گی۔
-
ایران کے خلاف ایٹمی دعوے بے بنیاد، آئی اے ای اے کے الزامات محض شور ہیں، ترجمان وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے آئی اے ای اے کے سربراہ رافائل گروسی کے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماؤنٹ کلنگ سے متعلق الزامات محض امریکی میڈیا اور نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں۔
-
ایرانی قوم کا پیغام یہ ہے کہ ہم آخر تک دفاع کرتے رہیں گے، رضا نجفی
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی میں ایران کے نمائندے رضا نجفی نے سی جی ٹی این نیوز نیٹ ورک کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حملے سے پہلے تمام تنصیبات تک رسائی موجود تھی، لیکن ایران کے خلاف حملے اور جارحیت ہی نے موجودہ صورتحال پیدا کی ہے؛ لہٰذا اس کا الزام ایران پر عائد نہیں کیا جانا چاہیے۔
-
عالمی ایٹمی ایجنسی کو جنگی جواز فراہم کرنے کے عمل کا حصہ نہیں بننا چاہیے، بقائی
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے ایران کے جوہری معاملے میں عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے طرزِ عمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس ادارے کی ذمہ داری بین الاقوامی امن و سلامتی کے تحفظ میں مدد کرنا ہے، اسے کبھی بھی جنگ کے بہانے تراشنے کے عمل کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔
-
ایٹمی تنصیبات کے معائنے کے لیے نئے پروٹوکول کی ضرورت ہے، اسلامی
ایرانی ایٹمی توانائی ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ فوجی حملوں کا نشانہ بننے والی تنصیبات کا معائنہ نئے ضابطوں کے بغیر ممکن نہیں۔
-
ایران کا این پی ٹی سے نکلنے پر غور
ایران نے ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے عالمی معاہدے (این پی ٹی) سے علیحدگی پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے، جس سے عالمی سطح پر تشویش کی نئی لہر دوڑ گئی ہے۔
-
جوہری طاقت میں اضافہ روس کی اولین ترجیح ہے، پوٹن کا اعلان
صدر پوٹن نے نیو اسٹارٹ معاہدہ ختم ہونے کے بعد جوہری صلاحیت میں اضافے کو روس کی اولین ترجیح قرار دے دیا ہے۔
-
گروسی اور عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ، ایران-امریکہ مذاکرات پر تبادلہ خیال
ایرانی وزیر خارجہ اور عالمی جوہری ایجنسی کے سربراہ نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران ایران–امریکہ بالواسطہ مذاکرات کی تازہ پیش رفت پر تبادلۂ خیال اور باہمی تعاون پر زور دیا۔
-
این پی ٹی کے رکن کی حیثیت سے ایران کو یورینیم افزودگی کا حق حاصل ہے، گروسی
آئی اے ای اے کے سربراہ نے کہا ہے کہ کشیدگی کے باوجود ایران معاہدۂ عدم پھیلاؤ کے دائرے میں رہتے ہوئے افزودگی کرسکتا ہے۔
-
مذاکرات میں افزودہ یورینیم ملک سے نکالنے کا کوئی موضوع زیر بحث نہیں آیا، اسلامی
ایرانی قومی ادارہ برائے جوہری توانائی نے افزودہ یورنئیم کے ذخائر کو ملک سے باہر لے جانے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران سیف گارڈ فارمولے کے تحت تعاون کے لئے تیار ہے۔