31 مئی، 2025، 3:59 PM

یورینیم افزودگی کے قومی حق سے دستبردار نہیں ہو سکتے، اعلی عہدیدار

یورینیم افزودگی کے قومی حق سے دستبردار نہیں ہو سکتے، اعلی عہدیدار

ایران کی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ نے کہا کہ ملک اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ جوہری مذاکرات میں کسی حد تک پیش رفت ہوئی ہے۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ جاری بالواسطہ مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے۔

 انہوں نے یورینیم افزودگی کی قومی پالیسی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جوہری افزودگی مذاکرات کے ایجنڈے کا حصہ نہیں، اس سلسلے میں امریکیوں کی بیان بازی صہیونی لابی کے زیر اثر مذاکراتی عمل کو نقصان پہنچانے کوشش ہوسکتی ہے۔

اس سے قبل ہفتے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ واشنگٹن کے ساتھ جوہری مذاکرات میں تہران کا موقف 'تسلط پسندی کو مسترد کرنے' پر مرکوز ہے۔ 

انہوں نے زور دے کر کہا کہ انہیں کوئی حق نہیں ہے کہ وہ ایرانی قوم کو محض ان کے خدشات کی وجہ سے اس کے جائز حقوق سے محروم کر دیں۔

 اسلامی نے کہا کہ ایران رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی رہنمائی کے مطابق مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھے گا۔ 

ایران اور امریکہ کے درمیان جمعے کو اٹلی کے دارالحکومت روم میں عمان کی ثالثی میں مذاکرات کا پانچواں دور ہوا۔ 

News ID 1933103

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha