19 اپریل، 2025، 4:56 PM

ایران کا ایٹمی پروگرام بالکل پرامن ہے، ترجمان وزارت خارجہ

ایران کا ایٹمی پروگرام بالکل پرامن ہے، ترجمان وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم جس فریم ورک کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں اس پر ہمارا موقف واضح ہے۔ ایران کا ایٹمی پروگرام بالکل پرامن ہے۔ یہ بات کئی بار ثابت ہو چکی ہے۔ اس عمل میں ایران کے تکنیکی اور جوہری اثاثوں کا تحفظ ضروری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے بارے میں کہا کہ مذاکرات میں کتنا وقت لگے گا، اس کا انحصار مذاکراتی عمل پر ہے۔" جہاں تک ہمارا تعلق ہے، ایرانی وفد پوری تیاری اور سنجیدگی کے ساتھ اس عمل میں شامل ہوا ہے اور جب تک ہمیں یقین ہے کہ مذاکرات تعمیری اور بامقصد طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں، ہم بھی جاری رکھیں گے۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ ہم یہاں وقت ضائع کرنے کے لیے نہیں ہیں اور ایرانی قوم پر ناحق عائد کردہ ظالمانہ پابندیوں کو ہٹانے کے لیے مذاکرات کے سلسلے میں پوری سنجیدگی اور نیک نیتی کے ساتھ اس راستے کو جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

 بقائی نے یہ بھی کہا کہ ہم جس فریم ورک کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں اس پر ہمارا موقف واضح ہے۔" ایران کا ایٹمی پروگرام بالکل پرامن ہے۔ یہ بات کئی بار ثابت ہو چکی ہے۔ اس عمل میں ایران کے تکنیکی اور جوہری اثاثوں کا تحفظ ضروری ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایران کے پرامن جوہری پروگرام کے بارے میں کسی بھی قسم کے شکوک  وشبہات کو دور کرنے کے لیے تیار ہیں۔" یقیناً ہم سمجھتے ہیں کہ ایران کے خلاف لگائی گئی غیر قانونی پابندیوں کو ہٹایا جائے اور اس پر عمل درآمد کی ضمانت دی جائے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ ان دو معاملات پر ہمارا موقف مستقل، اصولی اور غیر متزلزل ہے۔

News ID 1932012

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha